منگل، 22 اکتوبر، 2019

قدرت کا معجزہ جو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا دوسری منزل سے گرنے والا معصوم بچہ جسے کوئی چوٹ بھی نہ آئی

قدرت کا معجزہ جو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا

مدھیہ پردیش ۔ :  جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،اس جملے کے حقیقی واقعات آئے روز ہماری آنکھوں کے سامنے پیش آتے رہتے ہیں۔انہی واقعات کو دیکھ کر ہی تو انسان کا ایسی طاقت اور قدرت کاملہ پر یقین مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے کہ کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے۔محیرالعقول اور ناقابل یقین واقعات جو کسی انسان کے بس کی بات نہیں ظاہر سی بات ہے کہ کائنات کی عظیم ترین اور طاقتور ہستی ہی ہو سکتی ہے۔
نظام کائنات چلانے والی اللہ تعالیٰ کی ذات اکثر انسانوں کو ایسے معجزات سے دیدہ ور کرتی ہے کہ جہاں دیکھنے والے مبہوت ہو کر رہ جاتے ہیں۔گزشتہ روز بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس سے اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ پر کسی بھی انسان کا یقین پختہ ہو جاتا ہے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 3 سالہ بچہ دوسری منزل کی بالکونی سے گر کر معجزاتی طور پر محفوظ رہا ۔
ایک چھوٹا سا بچہ جس کی ہڈیاں بھی اتنی مضبوط نہیں ہوتیں کہ زمین پر گرنے سے وہ محفوظ رہ سکیں مگرمالک کائنات اس کے لیے ایسا بندوبست کر دیتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں تین سالہ بچہ اپنے بھائیوں کے ساتھ دوسری منزل کی بالکونی پر کھیلنے کے دوران پھسل کر نیچے گلی میں گرگیا مگر معجزاتی طور پر اس کی جان بچ گئی اور اسے کوئی خاص چوٹ بھی نہیں آئی۔

 تین (3) سالہ بچہ 35 فٹ بلندی پر گھر کی بالکونی میں کھیلتے ہوئے نیچے گرا تاہم معجزانہ طورپر عین اسی وقت ایک سائیکل رکشہ وہاں سے گزر رہا تھا اور خوش قسمتی سے بچہ نرم اور آرام دہ سیٹ پر آکر گرا اور محفوظ رہا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ سارا منظر محفوظ ہوگیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سائیکل رکشہ کے ساتھ گلی میں داخل ہوتا ہے اور جیسے ہی اس گھر کے دروازے کے قریب پہنچتا ہے تو اچانک ایک بچہ اوپر سے نیچے رکشے کی پچھلی سیٹ پرآگرتا ہے۔رکشہ کے مالک نے فوری طور پر بچے کو گود میں اٹھایا اس وقت تک گھر کے دیگر افراد بھی باہر آگئے اور بچے کو خوشی سے چومنے لگے۔

نواز شریف ہشاش بشاش اسپتال پہنچے، یہ فلم کی شوٹنگ تھی، فردوس عاشق

قوم نے دیکھا نواز شریف قدموں پر چلتے گاڑی میں آئے، فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ جب کیمرے کی آنکھ آپ کو سب کچھ دکھاتی ہےتو آپ اس کو جھٹلا نہیں سکتے، سب نے دیکھا کہ نوازشریف  ہشاش بشاش، ہاتھ ہلاتے ہوئے اسپتال پہنچے، کیونکہ یہ فلم کی شوٹنگ تھی

 سابق وزیرِ اعظم میاں نوازشریف  کی طبیعت خراب  ہونے کی خبروں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ یہ (نواز شریف) ہشاش بشاش ہیں، اپنے قدموں پر چلتے ہوئے گاڑی میں آئے۔

مریم نواز جس طریقے سے جیل بھگت رہی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا میاں نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

مریم نواز جس طریقے سے جیل بھگت رہی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاملتان  : سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مریم نواز جس طریقے سے جیل بھگت رہی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا سو سالوں پر محیط ہوتا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسا نظام رائج ہے کہ یہاں کوئی سیاستدان پیدا نہیں ہو سکتا۔

جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ان کے آزادی مارچ پر سب جماعتیں سوچ بوجھ کے بعد متفق ہوئی ہیں تاہم میں اب کہتا ہوں کہ عمران خان کو پانچ سال حکومت کرنے دیں۔نواز شریف کی اسیری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب مکمل طور پر انتقام بن چکا ہے،جیل میں سہولتیں پوری دنیا میں ملتی ہیں،مگر یہاں پر تو اسپتال لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جس طریقے سے جیل بھگت رہی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔جب کہ میاں نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے ے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی عیاد ت کی ہے۔شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت اور علاج معالجے پر مشاورت کی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک نیچے گر گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ان کے ناک او رمنہ سے بلیڈنگ نہیں ہوئی ،ہمیں اورڈاکٹرزکو اس بات کی سخت تشویش ہے کہ پلیٹ لیٹس صرف15ہزارکی سطح پر آ گئے جو معمول کے مطابق ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں ،پلیٹ لیٹس اتنی تیزی سے نیچے آئے ہیں جوبہت تشویشناک بات ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ میں اس کی انکوائری کا مطالبہ کرتاہوںاور یہ بد ترین غفلت ہے کہ پلیٹ لیٹس اس قدر نیچے آ گئے بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیاگیا ۔

پیر، 19 اگست، 2019

مودی حکومت نے کونسی رپورٹ دیکھنے کے بعد کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ؟ سینئر صحافی حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے بھارت کی نااہلی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دی

لاہور :  بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور کرفیو کو 15 روز بیت چکے ہیں تاہم مودی سرکارکی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے پیچھے چھپی اصل وجہ اور بھارتی حکومت کی نااہلی پہلی مرتبہ کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کا تذکرہ سینئر صحافی حامد میرنے اپنی آج کی تحریر میں کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامدمیر کا آج ” جنگ نیوز “ میں کالم شائع ہواہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ”14اگست 2019کو بھارتی اخبار ”دی ہند“ میں سوہاسنی حیدر نے لکھا ہے کہ 5اگست کو مودی کے کشمیر ایڈونچر کے پیچھے بھارتی انٹیلی جنس کی یہ رپورٹ تھی کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان متوقع معاہدہ بھارت کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہو گا کیونکہ ایسی صورت میں 28ستمبر 2019کو افغانستان میں صدارتی الیکشن ملتوی ہو جائے گا۔ بھارتی حکومت اس الیکشن میں بیک وقت اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت کم از کم 17ایسے امیدواروں کی مدد کر رہی ہے جو بھارت کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔
صدارتی الیکشن ملتوی ہونے سے کابل میں افغان طالبان کا اثر و رسوخ قائم ہو جائے گا جو پاکستان کے زیادہ قریب ہیں۔ جس وقت مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مارشل لاءنافذ کرنے کا فیصلہ کیا تو قطر میں امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات کا آٹھواں راﺅنڈ جاری تھا۔ مذاکرات کا یہ راﺅنڈ 12اگست کی شام بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا کیونکہ عیدالاضحی آ گئی تھی۔ ان مذاکرات میں شریک امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے بہت کوشش کی کہ عیدالاضحی کے دن مذاکرات کو نتیجہ خیز بنا کر کوئی خوشخبری دی جائے لیکن افغان طالبان نے کچھ اہم معاملات پر اپنی قیادت سے مشورے کے بغیر آمادگی سے معذوری ظاہر کی اور یوں بھارتی انٹیلی جنس کی یہ رپورٹ غلط نکلی کہ 3اگست کو قطر میں شروع ہونے والے مذاکرات کا آٹھواں راﺅنڈ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
بھارتی انٹیلی جنس کی رپورٹ دراصل زلمے خلیل زاد کے اندازے پر مبنی تھی جو بھارتی حکومت کے سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے۔ امریکہ اور افغان طالبان میں مذاکرات ناکام نہیں ہوئے بلکہ کچھ تعطل کا شکار ہیں۔ افغان طالبان نے ایک بیان میں یہ واضح کیا کہ افغان مفاہمتی عمل کو کشمیر کی صورتحال سے نہ جوڑا جائے لیکن کیا کریں کہ بھارتی انٹیلی جنس نے افغان امن مذاکرات میں اپنی ناکامیاں تلاش کرکے مودی حکومت کو ایسے فیصلوں پر مجبور کر دیا جن پر دنیا بھر میں تنقید ہو رہی ہے۔

وہ اخبار فروش بزرگ جو بینائی سے محروم ہیں، کاغذ کی سیاہی سے شناخت کر کے اخبار پہچانتے ہیں


وہ اخبار فروش بزرگ جو بینائی سے محروم ہیں، کاغذ کی سیاہی سے شناخت کر کے اخبار پہچانتے ہیں

صحت اورتندرستی اللہ تعالی  کی  سب سے بڑی نعمت ہے  لیکن  معذوری میں بھی  کئی  لوگ ہمت نہیں ہارتے، ایسےہی  ایک  بزرگ ہیں جو 10 سال سے نابینا ہیں اوراس عشرے  کے دوران ہی  انہوں نے اخبار بیچنا شروع کردیا ، بینائی نہ ہونے کے باوجود بھی وہ اخبار کو ہاتھ سے ٹٹو ل کر اس کی شناخت کرلیتےہیں اور یوں انکا یہ کام چل رہا ہے،ٹائیفائڈ  کی وجہ سے ان کی بینائی چلی گئی ،  اس عرصے کے دوران انہوں نے  اپنی بیٹیوں کی شادیاں  بھی کیں

جمعہ، 5 جولائی، 2019

’’سندھ کے 1 لاکھ اساتذہ تو سائنس اور ریاضی کے مضامین ہی نہیں پڑھا سکتے اور ۔ ۔ ۔‘‘ صوبائی وزیرتعلیم نے اعتراف کرلیا

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ایک لاکھ 34ہزار میں سے ایک لاکھ اساتذہ سائنس اور ریاضی نہیں پڑھا سکتے۔سردار شاہ نے لیاری میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میر ایوب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ انرولمنٹ ڈرائیو 2019 سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونگے جن کو بھرتی کرنے سے قبل آئی بی اے میں ٹیسٹ لیا جائے گا۔ سٹیشنری اور کورس بلیک میں فروخت کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جب کہ میرے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔دریں اثنا سیمینار میں طلبا نے ٹیبلوز بھی پیش کیے جبکہ سیمینار سے قبل آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جو لیاری کے گورنمنٹ ڈی سی ٹی او ہائی اسکول سے شروع ہوکر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میر ایوب پر اختتام پذیر ہوئی، واک کی قیادت وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم شاہد پرویز، اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جمعرات، 4 جولائی، 2019

ہائی بلڈ پریشر کیسے کنٹرول میں رکھا جائے؟

ہائی بلڈ پریشر کیسے کنٹرول میں رکھا جائے؟
آج کل گرمی کا دور دورہ ہے ، اچھے خاصے ٹھنڈے مزاج کے انسان کابھی پارہ ہائی ہو جاتاہے تو سوچیں جو لوگ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں ان کو خود پر قابو پانے میں کتنی دقت پیش آتی ہوگی۔ ہائی بلڈ پریشر ایک خطرناک حالت ہے، خاص طور پرآپ کے دل کیلئے۔ امریکا میں ہر تین سے میں سے ایک اور دنیابھر میں ایک ارب سے زائد لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر ویسے تو کسی بھی عمر میں ہوسکتاہے، مگر اس کا خطرہ 40برس کی عمر کے بعد تیزی سے بڑھ سکتاہے۔ آپ وقت کو پلٹا تونہیں سکتے لیکن بلڈ پریشر کو باقاعدگی سے چیک کرکے اسے کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔ اب تو بلڈ پریشر چیک کرنے کا ڈیجیٹل آلہ بھی مل رہا ہے، جس کے ذریعے کوئی بھی بآسانی بلڈپریشر چیک کرسکتا ہے۔
ممکن ہے کہ کوئی شخص ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہو، لیکن اسے معلوم نہ ہو۔ بعض اوقات انسان بلڈ پریشر کو معمولی یا معمول کے مطابق سمجھ رہا ہوتاہے کیونکہ اسے اپنا آپ ٹھیک لگتا ہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہونے والے انسان کو کسی قسم کی جسمانی خرابی کا سامنا نہیں ہوتا۔ دراصل ہائی بلڈ پریشر کی کوئی علامت نہ ہونے کی وجہ سے اس کا پتہ نہیں چل پاتا، اس کا ادراک اس وقت ہوتاہے جب صحت کو نقصان پہنچنا شروع ہوتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں، جو آپ کے بلڈ پریشر کو کم یا نارمل رکھ سکتی ہیں یہاں تک کہ اس کے لیے آپ کو دوائیں کھانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ۔
چہل قدمی اور ورزش کریں
اپنے بلڈ پریشر کا لیول کم رکھنے کیلئے ورزش سب سے بہترین چیز ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے آپ کا دل مضبوط ہوتاہے اور خون کو بہتر انداز میں پمپ کرنے لگتاہے، اس سے آپ کی شریانوں میں خون کا دبائو بھی کم ہونے لگتاہے۔ ہر ہفتے150منٹ کی معتدل ورزش جیسے کہ چہل قدمی کرنا یا 75منٹ تک دوڑنا،آپ کے بلڈ پریشر کو نارمل اور دل کی صحت کو بہتر کرتاہے۔ کچھ نہیں کرسکتے تو روزانہ صرف 30منٹ چہل قدمی کرلیں، ایسا کرنے سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
پوٹاشیم والی غذائوں کا استعمال
پوٹاشیم ایک اہم منرل ہے، جو آپ کے جسم میں سوڈیم یعنی نمک کو زائل کرتاہے اور شریانوں میںخون کے دبائو کو سہل بناتاہے۔ آج کے دور کی پراسیسڈ غذائوں نے نمک کے استعمال کو زیادہ اورپوٹاشیم کے استعما ل کو کم کردیاہے۔ ان دونوں کو متوازن رکھنے کیلئے آپ کو اپنی ڈائٹ میں پوٹاشیم والی غذائوں کا استعمال بڑھانا ہوگا اور پراسیسڈ کے بجائے تازہ کھانوں اور پھلوں جیسے کہ تربوز، کیلا، ایوا کاڈو، نارنگی، چیکو وغیرہ کو شامل کرنا ہوگا۔ ڈیری مصنوعات جیسے کہ دودھ اور دہی وغیرہ، ٹونا اور سامن مچھلی ، خشک میوہ جات اور پھلیاں بھی پوٹاشیم کے حصول کا عمدہ ذریعہ ہیں
نمک کا استعمال کم کریں
پراسیسڈ یا پہلے سے تیارشدہ غذائوں کی وجہ سے دنیا بھر میں نمک کا استعمال بڑھتا جارہاہے۔ اسی وجہ سے فوڈ انڈسٹری میں نمک کے کم استعمال کی آگاہی اور فلاح عامہ کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ بہت سے مطالعوں سے پتہ چلاہے کہ ہائی بلڈ پریشر اور سوڈیم یعنی نمک کا گہر اتعلق ہے۔ اگرآپ ہائی بلڈ پریشر کا شکا رہیں تواپنی غذامیں نمک کا استعمال کم کرکے مشاہدہ کریں، آپ کو فرق صاف نظر آئے گا۔ ساتھ ہی پراسیسڈ غذائوں کی جگہ تازہ غذائوں اور نمک کی جگہ ہرب اور مسالوں کے استعمال سے بھی افاقہ ہوگا۔