اتوار، 30 دسمبر، 2018

چیخیں دھاڑ میں بدل رہی ہیں جو حکومت گرادیں گی: بلاول بھٹو زرداری


کراچی (اردو خبریں آن لائن) میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی کے بعد ملک بھر میں سندھ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے باتیں گردش کر رہی ہیں۔ ایسے میں بلاول بھٹو بھی کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ ’جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں“۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پر کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔

پنجاب حکومت نے سادگی اور بچت کے دعوﺅں کی دھجیاں اڑا دی گئیں،صوبائی وزرا کو نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے کی منظوری

پنجاب حکومت نے سادگی اور بچت کے دعوﺅں کی دھجیاں اڑا دی گئیں،صوبائی وزرا کو نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے کی منظوری

بہاولپور ( اردو خبریں آن لائن) پنجاب کابینہ کا لاہور سے دور جنوبی پنجاب میں پہلا اجلاس ہوا۔ بہاولپور میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے 20 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جبکہ بہاولپور یا جنوبی پنجاب کے حوالے سے کوئی ایجنڈا آئٹم زیر بحث نہ آیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئے نئی کاروں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے لئے تمام وزرا اور افسران جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں جمع ہوئے۔اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کو منظور کیا گیا تاہم جنوبی پنجاب یا بہاولپور سے متعلق ایجنڈے میں کچھ نہیں تھا۔وزرا اور دیگر افسران نے دیگر امور پر بات ضرور کی تاہم جنوبی پنجاب سے متعلق کوئی گفتگو نہ ہوئی۔
دوسری جانب سادگی اور بچت کے دعوے بھی ہوا میں اڑا دئیے گئے۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئے نئی کاروں کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران سے بڑی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی اور پنجاب میں سرکاری گاڑیاں اب افسران کو عہدے کے مطابق ملیں گی۔

کپتان کی حکومت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا ۔۔پنجاب کے اہم ترین شہر میں وزیر اعظم کے خلاف بینرز لگ گئے،جانتے ہیں بینرز پر کیا لکھا ہے؟





اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان کی حکومت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا ۔۔پنجاب کے اہم ترین شہر میں وزیر اعظم کے خلاف بینرز لگ گئے،جانتے ہیں بینرز پر کیا لکھا ہے؟ ۔۔ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بینرزلگا دئیے گئے ہیں۔ نامعلوم افراد نے طنزیہ نعروں پر مبنی بینرز شہر کی سڑکوں پر جگہ جگہ لگا دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو
بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے کئیے جانے والے فیصلے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے، جس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے اور اسی قسم کا اظہار کچھ ڈیرہ غازی خان میں بھی دیکھنے میں آیا ہے جہاں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بینرز شہر کی سڑکوں پر لگا دئیے گئے ہیں۔ ان بینرز پر طنزیہ نعرے درج ہیں جبکہ ان بینرز کو نامعلوم افراد کی جانب سے آویزاں کیا گیا ہے۔ان بینر پر طنزیہ انداز میں وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔بینرز پر وزیر اعظم عمران خان بے روزگاری کے لیے شکریہ ، وزیر اعظم عمران خان نئے پاکستان کے جھوٹے وعدوں کے لیے شکریہ۔کسی بینر پر لکھا گیا ہے کہ کاروبار بند کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ اور کسی پر یہ تحریر کیا گیا ہے کہ ہم مہنگائی کا طوفان لانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تاہم ان بینرز پر کسی بھ سیاسی جماعت کا نام درج نہیں ہے اور نہ ہی ان بینرز لگانے والوں کے حوالے سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

ہفتہ، 29 دسمبر، 2018

جتنا کاٹیں گے،ماریں گے اتناآگے بڑھیں گے،آصف زرداری



تاریخ گواہ ہے کام کرنے والوں کیساتھ اسٹیبلشمنٹ نے اچھا نہیں کیا،جب ضمانت لی توپاسپورٹ بھی جمع کروادیاتھا،میں نے کہاں جانا ہے،گڑھی خدابخش میں دفن ہونا ہے،آپ نے بینڈ بجانا ہے توبجاؤ، اس سے میراووٹرزمتاثر نہیں ہوگا۔کشمور میں 
عوامی جلسے سے خطاب

کشمور(ٹیکسیلا  نیوز) سابق صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ جتنا کاٹیں گے،ماریں گے اتناآگے بڑھیں گے،کام کرنے والوں کیساتھ اسٹیبلشمنٹ نے اچھا نہیں کیا،میں ان کو5سال حکومت کرکے دکھائی،جب ضمانت لی توپاسپورٹ بھی جمع کروادیاتھا،میں نے کہاں جانا ہے،گڑھی خدابخش میں دفن ہونا ہے،آپ نے بینڈ 
بجانا ہے توبجاؤ، اس سے میراووٹرزمتاثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے آج کشمور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جس نے بھی ملک وقوم کیلئے کام کیا۔ اسٹیبلشمنٹ نے اس کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔اس سے ہم ڈرتے نہیں، ہمیں فرق نہیں پڑتا۔یہ گونگے بہرے ہیں یہ نہیں سمجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کی حکومت انہوں نے دوبار گرائی ہے۔ بی بی شہیدنے عوام کیلئے کام کیا تھا۔

لیکن یہ میری حکومت نہیں گراسکے،میں نے پانچ سال حکومت چلا کردکھائی۔
ہم کویہ جتنا کاٹیں گے ماریں گے،ہم اتنا آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے پنجاب ، سندھ ، کے پی اور بلوچستان سارے صوبوں کو فائدہ ہوا ہے۔ یہ کام ہم نے مفاہمت سے کیا ۔ہم نے پانچ پل بنائے ہیں اب چھٹا پل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بی بی اگر کشمیر کام نہ کرتے توہمارا حال بھی کشمیر جیسا ہوتا۔ جب ضمانت لی توپاسپورٹ بھی جمع کروادیاتھا،میں نے کہاں جانا ہے،گڑھی خدابخش میں دفن ہونا ہے۔
آپ نے بینڈ بجانا ہے توبجاؤ، اس سے میراووٹرزمتاثر نہیں ہوگا۔یہ چالیس آگے کا نہیں سوچ سکتے۔یہ اداروں کوتباہ کررہے ہیں ان کے پاس عقل نہیں ہے تومیں کیا کروں، میری بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پیٹرول پمپ لگے گا تو وہ بھی ہمارا ہوگا۔ میرا اس میں شیئر نہیں۔ یہ میرا دھندا نہیں آپ کا ہے۔ ہم دھرتی اورعوام کی خاطر لڑ رہے ہیں۔

اگر میرا مشورہ مان لیا جاتا تو آج مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوتی، چوہدری نثار


راولپنڈی(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے اگر میرا مشورہ مان لیا جاتا تو شاید آج ملک میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوتی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، اس وقت احتساب شفاف نہیں ہے، جو اپوزیشن پر طریقہ کار لاگو ہے وہ حکومت پر نہیں ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اب مسلم لیگ(ن) میں نہیں ہوں، احتساب اس ملک کی ضرورت ہے مگر متنازع احتساب اس ملک کے لیے زہر قاتل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف نہیں بلکہ پوری جماعتیں ہیں اور جب اپوزیشن کے تحفظات دور ہوں گے تو پوری قوم کو نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل ایسا ہونا چاہیے کہ اپوزیشن اور حکومت سب پر لاگو ہو، اس وقت ملک میں شفاف احتساب نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو احتساب پر نہیں طریقہ کار پر تحفظات ہیں، حکومت احتساب پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرسکتی ہے لیکن اگر تحفظات دور نہ ہوئے تو احتساب کو انتقام تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتساب حکومت نہیں ادارے کرتے ہیں، منی لانڈرنگ کا کیس 2015 کا ہے، موجودہ حکومت سب سے بڑی غلطی یہ کر رہی کہ وہ ہر فیصلے پر کہتی کہ ہم نے کیا ہے، جبھی تو احتساب سیاست کی نظر ہوتا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت جب کسی فیصلے کو ’اون‘ کرتی ہے تو احتساب متنازع ہوتا ہے، حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ کوئی بھی ملک اپوزیشن کے بغیر نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر میں چاہتا تو آج اقتدار میں ہوتا، میں نے وہ کھیل کبھی نہیں کھیلی، نہ میں اقتدار کا پجاری ہوں نہ میں ایسی سیاست کرتا، دوستی تعلق اپنی جگہ ہوتا ہے لیکن سیاست کو اصولوں کے تحت چلانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن اور حکومت میں نیب کے حوالے سے کوئی اتفاق رائے ہوجائے تو یہ احتساب اور ملک کے لیے اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملک سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، اس وقت ملک میں شدید سیاسی بحران ہمارا منہ چڑا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر میری بات اور مشورہ مانا جاتا تو آج شاید یہ مشکلات نہ ہوتی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غلط مشورہ نہیں دیا تھا، میں نے کہا تھا کہ بیانات میں جو تلخی ہے اور عدلیہ اور فوج کو براہ راست نشانہ بنانے کے جو الفاظ ہیں وہ نرم کریں، میں نے بس اتنا ہی کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد حکومت بھارت سے مذاکرات کے لیے جو منتیں کر رہی ہے وہ عمران خان کے اس بیان کے منافی ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی قوم کی غیرت کی بات کی۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستانی قوم کی غیرت کے منافی ہے کہ ہم مودی حکومت سے مذاکرات کے لیے منت کریں، مذاکرات کی تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوجانی چاہیے کہ مودی حکومت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات نہیں چاہتی، یہ ان کے ایجنڈے میں نہیں ہے، ان کی حکومت کا ایجنڈا بدقسمتی سے مسلمان اور پاکستان دشمنی ہے، لہٰذا اس ماحول میں مذاکرات کی بات کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طور پر ہم دبائو میں ہیں، ہمارے اقتصادی اور معاشی مسائل شدید ہیں جس میں وقتی طور پر کمی آئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور غیر واضح طور پر چین سے بھی جو امداد ملی یہ وقتی ہے اور عمران خان کی جانب سے خودانحصاری کی بات مجھے کہیں نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پہلے امریکا، آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے قرض لے کر کچھ سال گزارتے تھے تو آج ہم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سے قرض لے کر وقت گزار لیں گے تو اس میں پاکستان کی ترقی کہاں نظر آئے گی؟چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پہلے ہم غیروں کے قرضوں میں جکڑے ہوئے تھے اور اب مجھے شدید اندیشہ ہے کہ کہیں دوستوں کے قرض میں جکڑے نہ جائیں، لہٰذا ہمیں جتنی چادر ہے اتنے ہیں پاو¿ں پھیلانے چاہیے۔

کینسر کے مرض میں مبتلاوہ پاکستانی جسے آپ کی امداد کی اشد ضرورت ہے

کینسر کے مرض میں مبتلاوہ پاکستانی جسے آپ کی امداد کی اشد ضرورت ہے

کراچی (اردو خبریں آن لائن) سکول ٹیچر کے 19سالہ انٹرپاس بیٹے میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے علاج کے لیے کم ازکم پچیس ہزار ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ حیدرآباد میں مقیم غریب والدین اتنی رقم خرچ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، پری میڈیکل میں انٹرپاس حافظ انس شیخ کراچی کے آغاخان ہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلڈ کینسر Leukemiaکے مرض میں مبتلا انیس سالہ انس شیخ کوزندگی بچانے کے لیے پاکستانیوں کی مدد کی اشد ضرورت ہے جس میں گزشتہ دنوں مرض کی تشخیص ہوئی لیکن علاج معالجے کے لیے مالی مدد کی اشد ضرورت ہے ۔سوشل میڈیا اور فکس اٹ کے مطابق حافظ انس شیخ کے اہلخانہ حیدر آباد میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں جبکہ انہیں اپنے بیٹے کا آغا خان اسپتال کراچی میں علاج شروع کروانے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ کی طرف سے تمام مخیر حضرات سے درمندانہ اپیل ہے کہ وہ اس کے علاج کے لئے مدد کریں تاکہ اس کا علاج جلد سے جلد شروع ہو سکے۔
                                              آپ تصدیق کے بعد انس شیخ    کی معاونت کیلئے فو ن نمبر 03112922282 پر رابطہ کرسکتےہیں۔

منگل، 25 دسمبر، 2018

تازہ اطلاع کے مظابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے ہیں نامعلوم افراد کی فائرنگ،


کراچی (  اردو خبریں آن لائن)  تازہ  اطلاع کے مظابق  ایم کیو ایم کے سابق رہنما  علی رضا عابدی  زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے ہیں
 خیابان اتحاد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سابق ایم این اے علی رضا عابدی خیابان اتحاد میں اپنے گھر کے پاس ہی موجود تھے جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ علی رضا عابدی خود گاڑی چلارہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار پیچھے سے آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے۔ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علی رضا عابدی کے گھر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ گھر داخل ہونے والے تھے۔ واقعہ ٹارگٹڈ کارروائی لگتا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب آئی جی سندھ سید کلیم امام نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بیل آﺅٹ پیکج،پاکستان نے آئی ایم ایف کے بجلی مہنگی کرنے سمیت 2 مطالبات تسلیم کر لئے

بیل آﺅٹ پیکج،پاکستان نے آئی ایم ایف کے بجلی مہنگی کرنے سمیت 2 مطالبات تسلیم کر لئے

اسلام آباد(اردو خبریں آن لائن)بیل آﺅٹ پیکج کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کے بجلی مہنگی کرنے سمیت 2 مطالبات تسلیم کر لئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیل آﺅٹ پیکج کیلئے ہونے والے ویڈیو کانفرنس مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے 4 بڑے مطالبات میں سے 2 پر اتفاق کر لیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے روپے کی قدرکے تعین کے حوالے پاکستانی موقف پراتفاق کیا ہے جس کے مطابق روپے کی قدرکنٹرول کرنے کی پاکستان کی پالیسی جاری رہے گی جبکہ پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف کامطالبہ تسلیم کرلیاہے ۔
ذرائع نے کہا کہ ریونیووصولیوں کے ہدف کے بارے میں پاکستان نے آئی ایم کامطالبہ تسلیم نہیں کیا،پاکستان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کاہدف4400ارب سے نہیں بڑھایاجائیگاجبکہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کاہدف4700ارب روپے تک لے جائے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ بینکوں کے قرضوں پرشرح سود13فیصدتک بڑھائی جائے،پاکستان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کے قرضوں پرشرح سودمیں اضافہ نہیں کیاجاسکتاکیونکہ ایسے اقدامات پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوں گے۔
آئی ایم ایف کے وفدکاجنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کادورہ متوقع ہے ،آئی ایم ایف وفدکے پاکستان نہ آنے کی صورت میں وڈیوکانفرنس پرمذاکرات ہونگے۔

امید ہے اپیل میں عدالت سے ریلیف ملے گا، ن لیگ

امید ہے اپیل میں عدالت سے ریلیف ملے گا، ن لیگ

عدالتی فیصلوں کیخلاف قانونی جنگ لڑیں گے، نوازشریف کو جس مقدمے میں سزادی گئی، وہ مشرف دور میں 2001ء میں بنی جب وہ جلاوطن تھے، فیصلے میں کرپشن کا ذکر کیا گیا لیکن کرپشن کی نوعیت بارے ایک لفظ تحریرنہیں ہے۔ مرکزی رہنماء ن لیگ احسن اقبال کی سینئرپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

لاہور( تازہ ترین۔25 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے اپیل میں عدالت سے ریلیف ملے گا، نوازشریفکو جس مقدمے میں سزادی گئی، وہ مشرف دور میں 2001ء میں بنی جب وہ جلاوطن تھے، فیصلے میں کرپشن کا ذکر کیا گیا لیکن کرپشن کی نوعیت بارے ایک لفظ تحریرنہیں ہے۔ وہ آج یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے۔
اس موقع پر مشاہد حسین سید، مشاہد اللہ خان، محمد زبیر، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، مصدق ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ کل دوکیسز کے فیصلے سنائے گئے۔ایک میں نوازشریف کو بری اور دوسرے میں نوازشریف کو سزا سنائی گئی۔فیصلے میں شروع سے آخر تک ایک لفظ نہیں نوازشریف نے کس نوعیت کی کرپشن کی ؟یہ بات حیرت کا باعث ہے کہ جس مقدمے میں سزا دی گئی ، کمپنی 2001ء میں قائم کی گئی۔
جبکہ ان کا اس دوران پورا خاندان جلاوطن تھا۔ یہ فیکٹری لگانے کیلئے نوازشریف نے جلاوطنی کام کیا۔اس دوران مشرف کی حکومت تھی لیکن نوازشریف کیسے پیسے منی لانڈرنگ کرسکتا تھا۔پہلے ان پر جرم تھا کہ نوازشریف سے پیسے کیوں لیے سزا دی گئی؟ اب جرم ہے کہ ان کے بیٹے نے انہیں پیسے کیوں بھیجے؟ اس مفروضے پر کہا گیا کہ وہ اس کمپنی کے مالک ہیں۔اگر یہ دلیل مان لی جائے پھر توسب لوگ جرم وار ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں بچے اپنے والدین کو پوری کی پوری کمائی بیچتے ہیں لیکن کیا اگر نوازشریف کو بھی کمائی بھیجی گئی توکیا بیٹے اور باپ جرم دار ہوگئے؟انہوں نے کہا کہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ملک میں سلیکٹڈ انداز میں احتساب کررہا ہے۔حکومتی وزراء کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ ن لیگی رہنماؤں کوانکوائری کے دوران گرفتار کرلیا جاتا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر ریفرنس بھی دائر ہیں لیکن ان کو کچھ نہیں کہا جاتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی شکل میں ایک اور ق لیگ بنا دی گئی ہے۔ اس کا انجام بھی ق لیگ جیسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی 125سالہ کارکردگی سے بلے پر مہر لگانے والوں کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج قائد ڈے منایا جارہا ہے اس موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہپاکستان کوقانون کی حکمرانی اور جمہوری انداز میں چلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
کیونکہ پاکستان تبھی مضبوط ،خوشحال اورتوانا ہوگا جب پاکستان جمہوری راستے پر چلے گا۔سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ مخالفین کے کیسز وزیراعظم خود بیٹھ کربناتے ہیں۔عمران خان اپنے لوگوں پر نظر کیوں نہیں ڈالتے؟ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے پیسا ملک سے باہر کیسے بھیجا؟کس نے طے کیا کہ علیمہ خان کا معاملہ جرمانہ دینے سے ختم ہوجائے گا؟ پرویز الٰہی کو سب سے بڑا ڈاکو کہا گیا لیکن اسپیکر بنا دیا گیا۔
ن لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف اداروں کا احترام کرتے ہیں نوازشریف نے 165دن عدالت میں پیش ہوکر ثابت کیا کہ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں۔امید ہے اپیل میں عدالت سے ریلیف ملے گا۔عدالت نے فیصلہ دیا ہے اور ریلیف بھی عدالت سے ہی ملے گا۔ن لیگ کیلئے جیلیں یا مشکلات نئی نہیں ہیں ماضی میں ان مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک پنڈی کا شیطان ہے خوبصورت شہر پنڈی میں بدصورت انسان رہتا ہے۔ایک پنڈی کا بدصورت انسان نیب کا ترجمان بنا ہوا ہے۔حکومتی وزرا ء عدلیہ اور نیب کے ترجمان بن کربات کررہے ہیں۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ حکومت کرپشن کیخلاف نہیں بلکہ کرپشن کے حق میں ہے۔