اتوار، 3 فروری، 2019

چولہا ضرورت اور گیزر عیاشی (Luxury) ہے .. وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان


نئے پاکستان میں سردیوں میں پانی گرم کرنے کے استعمال ہونے والا گیزر کا شمار بھی لگژری اشیاء میں ہونے لگا ہے
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے دلچسپ بحث چھیڑ دی اور ساتھ ہی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پانی چولہے پر گرم کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے گیزر کو لگژری آئٹم قرار دے دیا۔
نہوں نے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ گیس اگر چولہے کے لیے استعمال ہوگی تو ضرورت اور گیزر میں استعمال ہوگی تو لگژری ہے۔
اس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب میں غلام سرور خان نےانکشاف کیا تھاکہ پاکستان میں 50 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے،حالیہ گیس ذخائر2027ء میں ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ہر سال بجٹ پر حکومت کی جانب سے پرتعیش اشیاء پر اضافی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، ان اشیاء میں ایئرکنڈیشنر، سگریٹ، ریفریجریٹر، گاڑی،   میک اپ کا سامان وغیر شامل ہوتے ہیں۔پرتعیش اشیاء عام طور پر انہیں کہا جاتا ہے جو اضافی اخراجات کرکے اپنی سہولت کے لیے حاصل کرتا ہے

پاکستان نے کپاس کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان نے کپاس کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان کے شعبہ کپاس (کاٹن)میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا اور ملک کی پہلی نامیاتی کپاس گٹھری (آرگانک کاٹن بیل)سرٹیفائڈ ہوگئی۔
اس حوالے سے ورلڈ وائلڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے بھی ٹوئٹس کی گئی، جس میں لکھا گیا کہ پاکستان کے کپاس کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی اور حال ہی میں پاکستان کی پہلی آرگینک کاٹن بیل سرٹیفائڈ ہوگئی۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کپاس کی پیدوار کرنے والا دنیا کا 5واں بڑا اور خام کپاس کی برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آرگینک کاٹن بغیر کیمیائی کھاد یا کیڑے مار ادویات کے بڑھتی ہے جبکہ یہ ایسی زمین پر کاشت کی جاتی ہے جو کم از کم 3 سال کی عرصے سے کیمیائی اثرات سے پاک ہو۔اس کے ساتھ ساتھ آرگینک کاٹن کی پیداوار میں استعمال ہونے والے بیچوں پر جینیاتی طور پر تجربات نہیں کیے جاتے اور اسے صاف رکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پاکستان کی پہلی آرگینک کاٹن بیل کی سرٹیفکیشن کروائی گئی تھی اور اس سلسلے میں کوٹ سبزال میں تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔اس موقع پر بلوچستان کے وزیر زراعت انجینئر زمرک خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں آرگینک زراعت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ 
 ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان جلد ہی آرگینک زراعت کی پالیسی تیار کرے گاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کے شعبہ کپاس میں ایک اہم پیش رفت کی ہے جس سے اسٹیک ہولڈرز سمیت پورے ملک کی معیشت کو فائدہ پہنچے گااس موقع پر سیکرٹری زراعت بلوچستان خلیق نظر کیانی نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی کوششوں اور ایگریکلچر ایکسٹینشن ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ سرٹیفکیشن زیادہ مستحکم پاکستان کی جانب ایک قدم ہے اور آرگینک کپاس کی پیداوار ایک نئی سمت میں شعبہ کپاس کو فروغ دے گی

ہفتہ، 2 فروری، 2019

طریقہ تبدیل ۔۔ اب پاکستانیوں کا شناختی کارڈ کیسے بنا کرے گا ؟ انتہائی آسان طریقہ جان لیں



ﻧﺌﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ , ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ برتھ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽ ﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ , ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﻣﯿﭩﺮﮎﮐﯽﺳﻨﺪ ،ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ، ﮈﻭﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮨﻮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ، ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﻮ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ ﺷﻨﺎ ﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭ ﮈ ﮨﻮﻟﮉﺭ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﺎ ﻣﻤﺒﺮ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎ ﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮ ﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺠﺎﺯ ﮨﻮ ﮔﺎ ، ﻓﺎﭨﺎ ﮐﮯ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﮩﺮﺳﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ .
 ﻧﺎﺩﺭﺍ ﺣﮑﺎﻡ ﻧﮯ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻧﺌﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯼ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺳﮯ ﻋﻤﻠﺪﺭآﻣﺪ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﺌﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯبرتھ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ۔ﺷﮩﺮﯼ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯽ ﺳﻨﺪ ،ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ،ﮈﻭﻣﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺍﺻﻞ  ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ ۔ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﻮ ﺧﺎﻭﻧﺪ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮﺍﺋﺰﮈ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ ﺻﺮﻑ 20ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺍﺷﭩﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ۔
ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮨﻮﻟﮉﺭ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﺎ ﻣﻤﺒﺮ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺠﺎﺯ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﮔﺰ ﯾﭩﮉ آﻓﯿﺴﺮﺳﮯ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ ، ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﻨﻨﺪﮦ ﮐﻮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺩﻓﺘﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ۔ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ برتھ ﺳﮍﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽ ﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ۔ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﯾﺎﻭﺍﻟﺪﮦ ﮐﮯ ﺍﺻﻞ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔

 ﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈﮔﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ، ﺍﺷﭩﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮨﯽ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ ﮐﺎﺭﮈ ﻭﺻﻮﻟﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺻﻞ ﭨﻮﮐﻦ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺧﻮﺩﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ، ﺍﮔﺮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﺻﻞ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﻭﺻﻮﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺍﺗﮭﺎﺭﭨﯽ ﻟﯿﭩﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ۔ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮨﻮﻡ ﮈﻟﯿﻮﺭﯼ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺳﮩﻮﻟﺖ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ۔ ﻧﺎﻡ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺧﺒﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺷﺘﮩﺎﺭ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮐﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﺍسٹﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﭘﺮ ﮨﻮﮔﺎ۔ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﻧﭽﺎﺭﺝ ﻧﺎﺩﺭﺍ آ ﻓﺲ ﮨﺮ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭﮐﺎ ﻻﺯﻣﯽ ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮐﺮﯾﻨﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮﺩﺳﺘﺨﻂ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻤﻨﭩﺲ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﻨﮕﮯ ۔

نوازشریف کواین آراومل گیا‘اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے

نوازشریف کواین آراومل گیا‘اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے

سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے. پیپلزپارٹی کے راہنماءکا دعوی

اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کواین آراومل گیا ہے ، وہ اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی ماہ بیرون ملک چلے جائیں گے.
چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہے ضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سے باہر اور خاموش رہیں گے.
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراﺅنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے.چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہے ضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سے باہر اور خاموش رہیں گے.
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراﺅنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے. دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی محمد نے کہا کہ این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ این آراو نہیں ہونے دیں گے، عمران خان این آر او دے کر اپنے وژن سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں. علی محمد نے کہا کہ جیلوں میں 80،60سال کے اور بھی قیدی ہیں انھیں ضمانت نہیں ملتی، نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت ملی تو میں سوال اٹھاﺅں گا، عدلیہ لیگل گراﺅنڈ پر ضمانت دے گی تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا.
خیال رہے وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا، ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، سمجھ رہے ہیں احتجاج کر کے بلیک میل کرلیں گے.

لاہور میں شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھانا ضبط

 لاہور میں شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھانا ضبط
 لاہور میں شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھاناضبط کرکے دارالشفقت پہنچا دیا گیا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اوراوقات کار کی خلاف ورزی پرکارروائیاں کرتے ہوئییونیورسٹی گراونڈ میں شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھاناضبط کرکے دارالشفقت پہنچا دیا۔کارروائی اے سی ماڈل ٹاون مظہر علی نے کی،کے ایس آر فارمز میں خلاف ورزی پر کیٹرنگ کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس سے قبل بھی ون ڈش کی خلاف ورزی پر معروف ہوٹل کی بیدیاں روڈ پر قائم مارکی کو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ کھانے کو ضبط کر کے پناہ گاہ داتا دربار پر بھیج دیا گیا تھا۔

جمعہ، 1 فروری، 2019

امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں

امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں
امریکا میں سرد ترین موسم، یخ بستہ ہواؤں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی لائنیں جم گئیں اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، شدید سردی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 12تک پہنچ گئی ہے ۔
بدھ کو سرد ترین علاقہ ریاست منی سوٹا کا نوررِس کیمپ رہا جہاں پارہ منفی اڑتالیس تک گر گیا، شکاگو میں آج رات منفی بتیس درجہ حرارت کےساتھ تینتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے، ریاست الی نوائے کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی چالیس تک گر سکتا ہے۔
امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں
متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں، خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جان لیوا سردی کی شدت میں جمعے سے کمی آنے کا امکان ہے۔

کراچی کے رہائشی نوجوان پاکستانی استاد نے عالمی اعزاز اپنے نام کر کے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا


کراچی کے رہائشی نوجوان پاکستانی استاد نے عالمی اعزاز اپنے نام کر کے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا


لندن (اردو خبریں) پاکستان کے نوجوان استاد’احمد سایہ‘‘ نے بہترین استاد برائے سال 2019 کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ،کیمبرج ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دنیا بھر سے پچاس سے زائد استادوں نے مقابلے میں حصہ لیا، صارفین نے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا،کراچی کے رہائشی پاکستانی نوجوان احمد سایہ مقابلے کے فاتح قرار پائے اور انہوں نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کیا۔ 

We are pleased to announce the winner of the 2019 Dedicated Teacher Award goes to... Ahmed Saya from Cordoba School for A Level in Pakistan. Well done to Ahmed and all our finalists! http://bit.ly/1dedicatedteacher 
39 people are talking about this