پیر، 19 اگست، 2019

وہ اخبار فروش بزرگ جو بینائی سے محروم ہیں، کاغذ کی سیاہی سے شناخت کر کے اخبار پہچانتے ہیں


وہ اخبار فروش بزرگ جو بینائی سے محروم ہیں، کاغذ کی سیاہی سے شناخت کر کے اخبار پہچانتے ہیں

صحت اورتندرستی اللہ تعالی  کی  سب سے بڑی نعمت ہے  لیکن  معذوری میں بھی  کئی  لوگ ہمت نہیں ہارتے، ایسےہی  ایک  بزرگ ہیں جو 10 سال سے نابینا ہیں اوراس عشرے  کے دوران ہی  انہوں نے اخبار بیچنا شروع کردیا ، بینائی نہ ہونے کے باوجود بھی وہ اخبار کو ہاتھ سے ٹٹو ل کر اس کی شناخت کرلیتےہیں اور یوں انکا یہ کام چل رہا ہے،ٹائیفائڈ  کی وجہ سے ان کی بینائی چلی گئی ،  اس عرصے کے دوران انہوں نے  اپنی بیٹیوں کی شادیاں  بھی کیں

جمعہ، 5 جولائی، 2019

’’سندھ کے 1 لاکھ اساتذہ تو سائنس اور ریاضی کے مضامین ہی نہیں پڑھا سکتے اور ۔ ۔ ۔‘‘ صوبائی وزیرتعلیم نے اعتراف کرلیا

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ایک لاکھ 34ہزار میں سے ایک لاکھ اساتذہ سائنس اور ریاضی نہیں پڑھا سکتے۔سردار شاہ نے لیاری میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میر ایوب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ انرولمنٹ ڈرائیو 2019 سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونگے جن کو بھرتی کرنے سے قبل آئی بی اے میں ٹیسٹ لیا جائے گا۔ سٹیشنری اور کورس بلیک میں فروخت کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جب کہ میرے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔دریں اثنا سیمینار میں طلبا نے ٹیبلوز بھی پیش کیے جبکہ سیمینار سے قبل آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جو لیاری کے گورنمنٹ ڈی سی ٹی او ہائی اسکول سے شروع ہوکر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میر ایوب پر اختتام پذیر ہوئی، واک کی قیادت وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم شاہد پرویز، اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جمعرات، 4 جولائی، 2019

ہائی بلڈ پریشر کیسے کنٹرول میں رکھا جائے؟

ہائی بلڈ پریشر کیسے کنٹرول میں رکھا جائے؟
آج کل گرمی کا دور دورہ ہے ، اچھے خاصے ٹھنڈے مزاج کے انسان کابھی پارہ ہائی ہو جاتاہے تو سوچیں جو لوگ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں ان کو خود پر قابو پانے میں کتنی دقت پیش آتی ہوگی۔ ہائی بلڈ پریشر ایک خطرناک حالت ہے، خاص طور پرآپ کے دل کیلئے۔ امریکا میں ہر تین سے میں سے ایک اور دنیابھر میں ایک ارب سے زائد لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر ویسے تو کسی بھی عمر میں ہوسکتاہے، مگر اس کا خطرہ 40برس کی عمر کے بعد تیزی سے بڑھ سکتاہے۔ آپ وقت کو پلٹا تونہیں سکتے لیکن بلڈ پریشر کو باقاعدگی سے چیک کرکے اسے کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔ اب تو بلڈ پریشر چیک کرنے کا ڈیجیٹل آلہ بھی مل رہا ہے، جس کے ذریعے کوئی بھی بآسانی بلڈپریشر چیک کرسکتا ہے۔
ممکن ہے کہ کوئی شخص ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہو، لیکن اسے معلوم نہ ہو۔ بعض اوقات انسان بلڈ پریشر کو معمولی یا معمول کے مطابق سمجھ رہا ہوتاہے کیونکہ اسے اپنا آپ ٹھیک لگتا ہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہونے والے انسان کو کسی قسم کی جسمانی خرابی کا سامنا نہیں ہوتا۔ دراصل ہائی بلڈ پریشر کی کوئی علامت نہ ہونے کی وجہ سے اس کا پتہ نہیں چل پاتا، اس کا ادراک اس وقت ہوتاہے جب صحت کو نقصان پہنچنا شروع ہوتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں، جو آپ کے بلڈ پریشر کو کم یا نارمل رکھ سکتی ہیں یہاں تک کہ اس کے لیے آپ کو دوائیں کھانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ۔
چہل قدمی اور ورزش کریں
اپنے بلڈ پریشر کا لیول کم رکھنے کیلئے ورزش سب سے بہترین چیز ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے آپ کا دل مضبوط ہوتاہے اور خون کو بہتر انداز میں پمپ کرنے لگتاہے، اس سے آپ کی شریانوں میں خون کا دبائو بھی کم ہونے لگتاہے۔ ہر ہفتے150منٹ کی معتدل ورزش جیسے کہ چہل قدمی کرنا یا 75منٹ تک دوڑنا،آپ کے بلڈ پریشر کو نارمل اور دل کی صحت کو بہتر کرتاہے۔ کچھ نہیں کرسکتے تو روزانہ صرف 30منٹ چہل قدمی کرلیں، ایسا کرنے سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
پوٹاشیم والی غذائوں کا استعمال
پوٹاشیم ایک اہم منرل ہے، جو آپ کے جسم میں سوڈیم یعنی نمک کو زائل کرتاہے اور شریانوں میںخون کے دبائو کو سہل بناتاہے۔ آج کے دور کی پراسیسڈ غذائوں نے نمک کے استعمال کو زیادہ اورپوٹاشیم کے استعما ل کو کم کردیاہے۔ ان دونوں کو متوازن رکھنے کیلئے آپ کو اپنی ڈائٹ میں پوٹاشیم والی غذائوں کا استعمال بڑھانا ہوگا اور پراسیسڈ کے بجائے تازہ کھانوں اور پھلوں جیسے کہ تربوز، کیلا، ایوا کاڈو، نارنگی، چیکو وغیرہ کو شامل کرنا ہوگا۔ ڈیری مصنوعات جیسے کہ دودھ اور دہی وغیرہ، ٹونا اور سامن مچھلی ، خشک میوہ جات اور پھلیاں بھی پوٹاشیم کے حصول کا عمدہ ذریعہ ہیں
نمک کا استعمال کم کریں
پراسیسڈ یا پہلے سے تیارشدہ غذائوں کی وجہ سے دنیا بھر میں نمک کا استعمال بڑھتا جارہاہے۔ اسی وجہ سے فوڈ انڈسٹری میں نمک کے کم استعمال کی آگاہی اور فلاح عامہ کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ بہت سے مطالعوں سے پتہ چلاہے کہ ہائی بلڈ پریشر اور سوڈیم یعنی نمک کا گہر اتعلق ہے۔ اگرآپ ہائی بلڈ پریشر کا شکا رہیں تواپنی غذامیں نمک کا استعمال کم کرکے مشاہدہ کریں، آپ کو فرق صاف نظر آئے گا۔ ساتھ ہی پراسیسڈ غذائوں کی جگہ تازہ غذائوں اور نمک کی جگہ ہرب اور مسالوں کے استعمال سے بھی افاقہ ہوگا۔

فیصل واوڈا نے ڈیفنس میں کس کے نام پر بے نامی پلاٹ خریدے ہوئے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں ن لیگ کے سینیٹر چوہدری تنویر کی راولپنڈی میں واقع 6 ہزار کنال اراضی ضبط کی گئی ہے تاہم اب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے انگریزی اخبار ’ دی نیوز‘ سے وابستہ صحافی فخر درانی نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی میں شیر نواز کے نام پر بے نامی پلاٹس خریدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف حکومتی کاروائی نہایت ہی احسن قدم ہے بس اس میں سیاسی انتقام کی بو نہیں آنی چاہیے۔چوہدری تنویر کی بے نامی زمینوں کو ضبط کرنے کے بعد اگر حکومت واوڈا کے ڈی ایچ اے میں شیر نواز کے نام پر جتنے پلاٹس ہیں ان کو ضبط کرے گی تو تب لوگ اسے انصاف کہیں گے

ویڈیو نہ آنے سے رانا ثناءاللہ کیخلاف ایکشن مشکوک ہو گیا...ن لیگ ایسے کام کروانے کی ماہر تھی اسی لیے ویڈیو کی ڈیمانڈ کر رہی ہے،فردوس عاشق اعوان

ویڈیو نہ آنے سے رانا ثناءاللہ کیخلاف ایکشن مشکوک ہو گیا
لاہور۔ :    بڑی مچھلیوں اور مگرمچھوں کی گرفتاری کا سلسلہ عروج پر ہے تاہم رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر ن لیگ نے طوفان مچا رکھا ہے۔رانا ثناءاللہ کی بیوی اور ن لیگ قیادت کی طرف سے بھی اس واقعے اور ریڈ کی ویڈیو سامنے لانے کے لیے اے این ایف کو کہا جا رہا ہے۔ویڈیو نہ بنانے پر متعلقہ ادارے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ویڈیو نہ آنے سے رانا ثناءاللہ کیخلاف ایکشن مشکوک ہو گیا۔ پہلے پنجاب پولیس سے ایسے کام کروائے جاتے تھے کیونکہ اس کا مخالفین کو مارنے کا ایک ریکارڈ ہے۔ کس کو نہیں پتا کہ رانا ثناءاللہکا سانحہ ماڈل ٹائون اور کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف کے افسران نے مافیا سے جان پر کھیل کر ٹکر لی، ہمیں اپنے افسران کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
ہمیں اے این ایف کے افسران پر تنقید نہیں کرنی چاہیے ورنہ کوئی رول آف لا کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے انٹرویو میں تیں خلاف ورزیاں کی گئیں تھیں، ایک تو وہ نیب کی تحویل میں ہیں، وہ تین کیمروں پر انٹرویو نہیں دے سکتے۔ نیب حراست میں موجود شخص کا سپیکر کی اجازت کے بغیر انٹرویو کیا گیا، تیسری خلاف ورزی پیمرا قوانین کی گئی تھی۔ نیب کے قید میں ایک قیدی کا انٹرویو کرنا پیمرا قوانین کی خلاف ورزی تھا، تاہم انٹرویو رکوانے میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں بحث چل رہی ہے کہ پل کے نیچے نشہ کرنے والوں کو حکومت کیوں نہیں پکڑتی؟ ان کو بھی پکڑیں گے لیکن پہلے سہولت کاروں کو پکڑنا ہے۔

بدھ، 3 جولائی، 2019

شیخ رشید احمد نے جذبے اور جنون سے پاکستان ریلوے کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، سارا پاکستان انہیں دعائیں دے گا ، وزیراعظم عمران خان

شیخ رشید احمد نے جذبے اور جنون سے پاکستان ریلوے کو بہتر کرنے کے لئے ..

 وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزارت ریلوے کے حکام اور عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح شیخ رشید احمد نے جذبے اور جنون سے پاکستان ریلوے کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، سارا پاکستان اس پر ان کو دعائیں دے گا کیونکہ ریلوے کے ذریعے عام آدمی سفر کرتا ہے،میانوالی تا لاہور ٹرین کے آغاز پرمیانوالی کے عوام شیخ رشید احمد کا 
ایڈوانس شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بدھ کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہذب دنیا میں ریلوے پر زور دیا جاتا ہے، مسافروں اور کارگو کی ترسیل کے لئے ریلوے سب سے آسان اور سستا ذریعہ ہے، ایسے لوگ جن کے پاس گاڑیاں نہیں ہیں اور لمبا سفر کرتے ہیں ان کے لئے ریلوے بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی کے عوام کو نئی ٹرینوں سے بہت فائدہ ہو گا، میانوالی کے عوام کی طرف سے بھی وزیرریلوے شیخ رشید احمدکا شکریہ ادا کرتا ہوں

نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں بری قرار دے دیا

نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں بری قرار دے دیا

کیس کی تحقیقات میں بلاول بھٹو کے خلاف کچھ ثابت نہ ہوسکا۔ اسی باعث پیپلز پارٹی کے چئیرمین کو اس کیس میں بری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا

لاہور : نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں بری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کے چئیرمینبلاول بھٹو زرداری کو خوشخبری سنا دی ہے۔
نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں کلیئر کر دیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ کیس کی تحقیقات میں بلاول بھٹو کے خلاف کچھ ثابت نہ ہوسکا۔ اسی باعث پیپلز پارٹی کے چئیرمین کو اس کیس میں بری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔