پیر، 1 جولائی، 2019

چودھری نثارکے انڈوں سے اٹھنے کاوقت گزرگیا،اب انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں،فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف،زرداری،چودھری نثار کا کوئی مستقبل نہیں،نوازشریف،زرداری،چودھری نثار ماضی کا حصہ بن چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ چودھری نثارکوجب موقع تھا تب وہ انڈوں سے اٹھے نہیں ،چودھری نثارکے انڈوں سے اٹھنے کاوقت گزرگیا،اب انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر مافیا پاکستان میں لمبے عرصے تک برسر اقتدار رہا ہے، نوازشریف اورزرداری شوگرمافیا کے لوگ ہیں،انہوں نے زراعت کونقصان پہنچایا،خوشی ہے زرداری صاحب کوایک اورکیس میں گرفتارکیا گیا ہے،دس سالوں میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا؟انہوں نے کہاکہ پچھلے 10سالوں میں جس نے کرپشن کی سب جیلوں میں جائیں گے،سندھ میں 9 ہزار ارب گیاوہ کہاں لگا،
وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنرسندھ جادوگرآدمی ہیں ،کراچی کی سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم نہیں تحریک انصاف ہے،وزیراعظم عمران خان جب گورنر سندھ کوکہیں گے تو سندھ میں تبدیلی آئے گی،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوتوڑنے میں سب سے اہم کردار مریم نواز نے ادا کیا،ن لیگ کوہم نہیں توڑرہے ،جب شہبازشریف لندن گئے تومریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کرلیا،فواد چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت میں کرپشن کا ایک سکینڈل بھی سامنے نہیں آیا،اوپرکی کرپشن ختم ہوگئی ہے،نچلی سطح پرکرپشن میں کمی آئی ہے،نچلی سطح پرکرپشن کاخاتمہ بھی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے،بلاول بیرون ملک جاتے رہے ہیں،ان کوبھی ایان علی والے اکاؤنٹ سے پیسے ملتے رہے ،فواد چودھری کا کہناتھا کہ حکومت کی پالیسی ہے درآمدات کم کرکے برآمدات بڑھانی ہے،ہم 2 ارب ڈالرکاتیل باہرسے منگواتے ہیں دال بھی باہرسے آتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں