بدھ، 3 جولائی، 2019

لائن آف کنٹرول کے قریب چھمپ سیکٹر میں دھماکا، پاک فوج کے 5 جوان شہید

دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔ آئی ایس پی آر

اسلام آباد:  لائن آف کنٹرول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر چھمپ سیکٹر میں دھماکا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکفوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھمپ سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے ہیں جب کہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔دھاکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارتی دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔اس واقعے میں شہیدہونے والوں میں سپاہی زوہیب،سپاہی غلام قاسم اور شیز زمان شامل ہیں۔شہدا میں صوبیدار محمد صادق اور سپاہی محمد طیب بھی شامل ہیں۔خیال رہے یہ واقعہ لائن آف کنٹرول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

پیر، 1 جولائی، 2019

عمران خان سے ملاقات کی تردید کرنے والے ن لیگی ارکان اسمبلی کی بنی گالہ میں لی گئی تصویر سامنے آگئی

اسلام آباد :  وزیر اعظم عمران خان سے ن لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات کے بعد پاکستان کے سیاسی ماحول میں سخت کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی جانب سے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے گزشتہ روز عمران خان سے ملنے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کے گھیراﺅ کا اعلان کیا تھا تاہم آج انہیں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 مسلم لیگ ن  کی مرکزی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان کے بارے میں سخت موقف اپنایا گیا تو بعض لوگوں نے ملاقات کی سرے سے ہی تردید کردی لیکن اب بنی گالہ سے ان اراکین اسمبلی کی تصویر سامنے آگئی ہے۔
بنی گالہ میں لی گئی تصویر میں بائیں سے دوسرے نمبر پر خانیوال سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کو دیکھا جاسکتا ہے ، انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ ملاقات کی تصدیق کرنے والے نشاط ڈاہا کو وزیرا علیٰ اور نعیم الحق کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے۔ مظفر گڑھ سے لیگی ایم پی اے اظہر عباس وزیر اعلیٰ پنجاب کے دائیں طرف، دائیں سے دوسرے نمبر پر ن لیگ کے رکن اسمبلی حاجی اشرف انصاری کے بھائی اور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے حاجی اکرم انصاری موجود ہیں، تصویر میں طاہر بشیر چیمہ بھی نظر آرہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کی گرفتاری ، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں،وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کردیا

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا الزام وزیر اعظم عمران خان پر عائد کردیا۔ مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں سوال اٹھایا کہ اے این ایف کا رانا ثناءسے کیا لینا دینا ہے؟ اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات کوئی ہو ہی نہیں سکتی کہ اے این رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو ان کے جراتمندانہ موقف کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر براہ راست رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اعظم انتہائی چھوٹے اور معمولی ذہن کا آدمی ہے جو براہ راست اس گرفتاری میں ملوث ہے۔ مریم نواز نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کوئی غلطی نہ کرنا۔
مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اعظم چھوٹا ذہن رکھنےوالی شخصیت ہے

کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی ، چیف جسٹس نے واضح کردیا

اسلام آباد : چیف جسٹس آصف کھوسہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کرپشن کی رقم موت کے بعد بھی جمع کرانی ہوگی اور مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر اور اہلیہ کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے خورد برد کیےگئے تین کروڑ روپےادا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر اور اہلیہ کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے خورد برد کیےگئے تین کروڑ روپےادا کرنے کا حکم دیا۔  
کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کرپشن کہ رقم تو واپس کرنا ہوگی جرمانہ کی رقم کی گئی کرپشن سے بہت کم ہے، ڈھائی کروڑ کا پلاٹ لیا گیا اب اس پلاٹ کی موجودہ مالیت ڈھائی ارب سے زیادہ ہوگی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دو ہزار تین میں کہا گیا کہ 3 کروڑ جرمانہ آج کے حساب سے انتہائی کم ہے۔
وکیل نیب نے عدالت کو بتایا کہ جمیل اختر کیانی 1959 بھرتی اور 1995 میں ڈی ایس پی پولیس ریٹائرڈ ہوئے، وکیل مسمات ریاض بی بی نے عدالت کے روبرو بتایا کہ جرمانہ کی تین کروڑ رقم ادا نہیں کر سکتے
وکیل مجرمان کا کہنا تھا کہ نیب نے ہمارے 1995 کے بعد کے اکاونٹ بھی ضبط کر لیے تھے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جرمانہ کم نہیں زیادہ ہو سکتا ہے کرپشن کا ساری عمر لوگ استعمال کرتے ہیں، ایشو یہ نہیں کہ اثاثوں پر مزے کئے، ایشو یہ ہے نو کروڑ کے اثاثے کب اور کیسے بنے؟۔
خیال رہے جمیل اختر کیانی پر کرپشن اور اختیار کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے جمیل اختر اور اسکی اہلیہ کو دس اور پانچ سال سزا کیساتھ 30 ملین جرمانہ کیا تھا اور ہائی کورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا
یاد رہے چند روز قبل کرپشن کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف کھسہ نے کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کے ورثاء کوجرمانہ اداکرنے کاحکم دیا تھا اور ریمارکس دیئے تھے کہ بے شک سب کیا دھرا والد کا ہو، مجرم کے بعد اس کی اولادوں سے رقم وصولی کا قانون ہے۔

چودھری نثارکے انڈوں سے اٹھنے کاوقت گزرگیا،اب انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں،فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف،زرداری،چودھری نثار کا کوئی مستقبل نہیں،نوازشریف،زرداری،چودھری نثار ماضی کا حصہ بن چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ چودھری نثارکوجب موقع تھا تب وہ انڈوں سے اٹھے نہیں ،چودھری نثارکے انڈوں سے اٹھنے کاوقت گزرگیا،اب انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر مافیا پاکستان میں لمبے عرصے تک برسر اقتدار رہا ہے، نوازشریف اورزرداری شوگرمافیا کے لوگ ہیں،انہوں نے زراعت کونقصان پہنچایا،خوشی ہے زرداری صاحب کوایک اورکیس میں گرفتارکیا گیا ہے،دس سالوں میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا؟انہوں نے کہاکہ پچھلے 10سالوں میں جس نے کرپشن کی سب جیلوں میں جائیں گے،سندھ میں 9 ہزار ارب گیاوہ کہاں لگا،
وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنرسندھ جادوگرآدمی ہیں ،کراچی کی سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم نہیں تحریک انصاف ہے،وزیراعظم عمران خان جب گورنر سندھ کوکہیں گے تو سندھ میں تبدیلی آئے گی،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوتوڑنے میں سب سے اہم کردار مریم نواز نے ادا کیا،ن لیگ کوہم نہیں توڑرہے ،جب شہبازشریف لندن گئے تومریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کرلیا،فواد چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت میں کرپشن کا ایک سکینڈل بھی سامنے نہیں آیا،اوپرکی کرپشن ختم ہوگئی ہے،نچلی سطح پرکرپشن میں کمی آئی ہے،نچلی سطح پرکرپشن کاخاتمہ بھی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے،بلاول بیرون ملک جاتے رہے ہیں،ان کوبھی ایان علی والے اکاؤنٹ سے پیسے ملتے رہے ،فواد چودھری کا کہناتھا کہ حکومت کی پالیسی ہے درآمدات کم کرکے برآمدات بڑھانی ہے،ہم 2 ارب ڈالرکاتیل باہرسے منگواتے ہیں دال بھی باہرسے آتی ہے۔

رانا ثناء اللہ کو انسداد منشیات فورس نے گرفتار کرلیا

اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا

متعدد منشیات فروشوں کا تعلق رانا ثناء اللہ سے ہے، رانا ثناء اللہ سے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،ان منشیات فروشوں کے کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے ہیں، سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کی تصدیق

لاہور": اینٹی نارکوٹکس فورس نے ن لیگپنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع اے این ایف کا کہنا ہے کہ متعدد منشیات فروشوں کا تعلق رانا ثناء اللہ سے ہے۔ رانا ثناء اللہسے اس معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
منشیات فروشوں کے کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ رانا ثناء اللہ پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ سکھیکی کے قریب انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے ساتھ ہی رانا ثناء اللہ، ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز کے موبائل فون بند ہوگئے۔
واضح رہے فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اورن لیگ پنجاب کے صدر بھی ہیں۔ رانا ثناء اللہ بڑے متحرک ن لیگی رہنماء ہیں۔ اسی طرح رانا ثناء اللہ پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں اور مالی معاونت کے الزامات بھی ہیں۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔
ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ایم پی ایز سے متعلق بھی انتہائی سخت بیان دیا تھا۔ رانا ثناءاللہ  نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لوٹا کریسی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔ 15 ارب میں اتحادی خریدنے والی حکومت اب لیگی ارکان کو خریدنا چاہتی ہے۔ صوبائی صدر ن لیگ نے کہا کہ لیگی ارکان کوتوڑنے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے۔
   عمران خان کو لیگی ارکان کو خریدنے میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے۔ کسی رکن نے لوٹا بننے کی کوشش کی تواسے رکنیت استعفے کی صورت میں لوٹانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی لوٹا ہوا تواس سے قیادت استعفیٰ طلب کرےگی۔ اگرکوئی لوٹا ہوا تو کارکن ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔ لوٹا رکن کے گھر کے گھیراؤکی قیادت خود کروں گا

بدھ، 26 جون، 2019

علی گڑھ میں کچوری بیچنے والے کی سالانہ آمدن 60لاکھ سے 1کروڑ روپے تک ہونے کا انکشاف

علی گڑھ میں کچوری بیچنے والے کی سالانہ آمدن 60لاکھ سے 1کروڑ روپے تک ہونے ..

مخالف کی درخواست پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بھیس بدل کر دوکان پر روزانہ کی بِکری نوٹ کی اور حساب لگایا کہ مکیش سالانہ 60لاکھ روپے کما رہا ہے، ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا

علی گڑھ:  ’مکیش کچوری‘ کے نام سے یہ دوکان علی گڑھ میں سیما سینما کے قریب واقعہ ہے۔ مکیش کچوری نامی یہ دوکان لذیذ کچوریوں کے لیے پورے علاقے میں مشہور ہے۔ مکیش پورا دن اپنی دوکان پر سموسے اور کچوریاں بیچتا ہے۔ گزشتہ دنوں مکیش کے کسی مخالف کچوری والے نے اس کے خلاف بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں درخواست دی کہ مکیش اپنی دوکان سے بہت زیادہ پیسہ کپا رہا ہے لیکن ٹیکس ادا نہیں کرتا جس پر ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بھیس بدل کر دوکان پر روزانہ کی بِکری نوٹ کی اور حساب لگایا کہ مکیش سالانہ 60لاکھ روپے سے 1کروڑ روپے کما رہا ہے جس کے بعد اسے ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔