اسد عمر کے استعفے کے بعد پارٹی میں ناراض گروپ بھی سر اٹھا رہا ہے، واضح طور پر کچھ لوگ ناراض نظر آتے ہیں، بنی گالہ میں عمران خان کی صدارت میں پارٹی کے کور کمیٹی اجلاس میں اسد عمر، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، غلام سرور خان، شفقت محمود، شہر یار آفریدی اور شیریں مزاری کی غیر موجودگی واضح پیغام تھا: سینئر صحافی کامران خان
لاہور: تحریک انصاف میں بڑی بغاوت نے سر اٹھا لیا؟ سینئر صحافی کامران خان کے مطابق اسد عمر کے استعفے کے بعد پارٹی میں ناراض گروپ بھی سر اٹھا رہا ہے، واضح طور پر کچھ لوگ ناراض نظر آتے ہیں، ق بنی گالہ میںعمران خان کی صدارت میں پارٹی کے کور کمیٹی اجلاس میں اسد عمر، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، غلام سرور خان، شفقت محمود، شہر یار آفریدی اور شیریں مزاری کی غیر موجودگی واضح پیغام تھا۔
واضح طور پر لگتا ہے پی ٹی آئی میں سب ٹھیک نہیں ہے اس لئے وزیر اعظم عمران خان کا فوری ہدف پی ٹی آئی کے اندرونی نظام کو سدھارنا ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی کے اندرونی مسائل کو سنبھالنا عمران خان کے اہداف میں سب سے اوپر ہونا چاہئے، کہیں یہ معاملہ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ عمران خان کی کابینہ ریڈی میڈ وزرا کا ایک مجموعہ ہے ان و زرا کو ریڈی میڈ کہا جا رہا ہے کیونکہ اس میں ان چہروں کی بھرمار ہو گئی ہے جو پیپلز پارٹی یا مشرف دور سے منسلک کئے جاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں