بدھ، 30 جنوری، 2019

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، گلگت اور کشمیر کی سرحد پر واقع سیاچن کا علاقہ ملک کی سب سے سرد ترین جگہ قرار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ جبکہ شمالی علاقہ جات میں خون جما دینے والی سردی نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر ٹھپ کرکے رکھ دیا ہے۔
پاکستان کا ایک علاقہ وہ ہے جہاں درجہ حرارت منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ گلگت اور کشمیر کی سرحد پر واقع سیاچن کا علاقہ ملک کی سب سے سرد ترین جگہ قرار دے دیا گیا ہے۔ سیاچن کے مقام پر درجہ حرارت منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ تاہم اس خون جما دینے والی سردی کے باجود پاک فوج کے جوان سیاچن کے محاذ پر ملک کی حفاظت کیلئے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ آج بدھ کے روز بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیرآباد، سبی ڈویژن، سندھ کے علاقوںسکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدرآباد، کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کے دوران زیریں خیبرپختونخواہ کے بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعرات کی رات کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ہ کے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن، بالائی پنجاب کے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے

اتوار، 27 جنوری، 2019

نسل پرستانہ ریمارکس، قومی کپتان سرفراز احمد پر 4میچز کی پابندی عائد

نسل پرستانہ ریمارکس، قومی کپتان سرفراز احمد پر 4میچز کی پابندی عائد
جوہانسبرگ(۔27 جنوری2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے نسل پرستانہ ریمارکس دینے پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4ون ڈے انٹر نیشنل کھیلنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ طور پر تو اس کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد آج جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون   ڈے کے لیے شعیب ملک کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستاننے حسن علی کے 59 رنز کی بدولت میزبان ٹیم کو 204 رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 80 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئی اور اس موقع پر پاکستان کی فتح کے امکانت کافی روشن ہو گئے تھے، لیکن پھر ایندائل فلکوایو اور روسی وین ڈر ڈوسن وکٹ پر ڈٹ گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور باﺅلرز کے تمام تر حربوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔یقینی فتح ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی کرکٹر فلکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیئے۔ سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے سنائی دیئے کہ’ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو“۔
ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو اردو کایہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہوگا مگر سٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے، یہ واقعہ جنوبی افریقی اننگز کے 37ویں اوور میں پیش آیا جب شاہین شاہ آفریدی باﺅلنگ کر رہے تھے اور اس موقع پر کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے اس کے معنی بھی بتانے کی گزارش کی لیکن موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے رمیز راجہ بات کو ٹال گئے۔

اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے ایک بار پھر موسلا دھارپیش گوئی کر دی


 بارشوں  اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار، سردی کا موسم طویل ہو جانے کا امکان،  . 30جنوری سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا جس کے بعد بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں کمی کی بجائے مزید اضافے کی پیشن گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہواوں کا ایک نیا سلسلہ  بدھ کو پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔ ہواوں کے اس نئے سلسلے کے باعث طوفانی بارشوں اور شدید برفباری کا  سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ 30 جنوری سے 31 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
جبکہ اس وقت بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کے 
باعث موسم سرما طویل بھی ہو سکتا ہے۔
شدید برفباری اور بارشوں کے سلسلے کے آغاز کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب بھر میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا



Minimum Temperatures
 27th January 2019
Kamra   02.3°C 
Chaklala- Rawalpindi 02.0°°C
Murree01.6°C-
Rawalakot-05.0°C
Mangla03.3°C
Islamabad City01.3°C
Mianwali4.5°C
Sargodha City04.5°C
Sargodha P A F03.5°C
Mandi Bahuddin05.2°C
Jhelum03.1°C
Sialkot Ap03.5°C
Sialkot City04.5°C
Faisalabad06.0°C
Noor Pur Thal04.0°C
Chakwal02.5°C
Joharabad02.8°C
Jhang03.2°C
T T Singh05.0°C
Gujrat03.5°C
Lahore City07.0°C
Lahore A/p03.7°C
Gujranwala05.6°C
Okara04.0°C
D G Khan05.8°C
Bhakkar02.0°C
Karor (layyah)03.0°C
Shorkot06.3°C
Multan02.7°C
Kot Addu04.2°C
Bahawalnagar05.5°C
Kasur05.7°C
Sahiwal03.7°C
Bahawalpur City05.4°C
Bahawalpur Airport02.9°C
R Y Khan05.5°C
Khanpur05.2°C
Muzaffarabad00.0°C
Garhi Dopatta00.8°C-
Kotli03.5°C
Islamabad Airp02.3°C
Hafizabad04.0°C
Narowal03.3°C
Khanewal04.6°C
#Pakistan# #Rain #WeatherForecast 

نیپال کے روہت پادل نے کم عمری میں ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنا کر شاہد آفریدی کا 23 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

نیپال کے روہت پادل نے کم عمری میں ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنا کر شاہد آفریدی ..
نیپال کے بلے باز روہت پادل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے، انہوں نے ہفتہ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ففٹی بنا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کا کم عمری میں ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی بنانے کا 23 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، 

پادل نے 16 برس اور 146دنوں کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ آفریدی نے 16 برس اور 217 دنوں کی عمر میں ون ڈے انٹرنیشنل نصف سنچری سکور کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

فیصلہ کن قوتوں کونوازشریف اورآصف زرداری قبول نہیں. وزیر خارجہ کے بیان نے پاکستانی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

وزیر خارجہ کے بیان نے پاکستانی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

             فیصلہ کن قوتوں کونوازشریف اورآصف زرداری قبول نہیں،وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصلہ کن قوتوں نے نواز شریف اور آصف زرداری کو رد کر دیا ہے اور وہ انکو قبول نہیں کر رہیں۔۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اس وقت مختلف مشکلات میں گھری ہوئی ہے ۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بڑے اور مرکزی رہنما مخلتف کیسسز میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ متعدد رہنماوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مختلف حربے استعمال کئیے جا رہے ہیں۔
تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اس بات پر مصر ہے کہ ان کے ساتھ جو بھی ہورہا ہے وہ نادیدہ قوتوں کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔اسی لئیے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خلائی مخلوق کی اصطلاح استعمال کی۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ سے اس بات کے انکاری نظر آئے ہیں تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ بیان نے ہلچل مچا دی ہے۔