اتوار، 6 جنوری، 2019

سرفراز کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بدترین ریکارڈ بنا ڈال


سرفراز کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بدترین ریکارڈ ..

66 برس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ مسلسل 4 اننگز میں 200 رنز نہ بنا پائی

کیپ ٹاون (اردو خبریں) سرفراز کی کپتانی میں قومیکرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بدترین ریکارڈ بنا ڈالا، 66 برس کے دوران قومیکرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ مسلسل 4 اننگز میں 200 رنز نہ بنا پائی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبیافریقہ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران سرفراز احمد کی کپتانی میں قومیکرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بدترین ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران 66 برس کے دوران قومیکرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ مسلسل 4 اننگز میں 200 رنز نہ بنا پائی۔ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی آخری اننگ اور جنوبی افریقہ کیخلاف جاری سیریز میں اپنی پہلی 3 اننگز کے دوران 200 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کر پائی۔ یوں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی 66 سالہ تاریخ کے دوران پہلی مرتبہ ایسا باعث شرمندگی والا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں