
بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثوں اور بنک اکاؤنٹس کیس میں ایف
آئی اے اور ایف بی آر کی ناکامی پر سپریم کورٹ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
ایف بی آر کے چیئرمین نے عدالت کو بتایا کہ اب تک کل آٹھ افراد سے سولہ کروڑ ستر لاکھ کی ریکوری ہوئی ہے، علیمہ خان نے تین کروڑ دینے ہیں مگر ان کے پاس ۱۳ جنوری تک کا وقت ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں تو تین ہزار ارب ملنے کا تاثر دیا گیا تھا ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: کپتان کی حکومت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا ۔۔پنجاب کے اہم ترین شہر میں وزیر اعظم کے خلاف بینرز لگ گئے،جانتے ہیں بینرز پر کیا لکھا ہے؟
عدالت کو بتایا گیا کہ علیمہ خان کا 29.4 ملین ہے جو انہوں نے ادا کرنا ہے ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ وہ کب ادا کریں گی ؟ ایف بی آر نے بتایا کہ ان کے پاس 13 جنوری تک وقت ہے۔
167 ملین اب تک ایف بی آر کے پاس جمع ہوا ہے,نمائندہ ایف بی آر
10 ملین امتیاز افضل نے ادا کئے، سو ملین آغا فیصل کی طرف سے آئیں گے، ابھی مزید تحقیق جاری ہے، 13 جنوری تک مکمل رپورٹ جمع کروائیں گے ۔
عدالت کا ایف بی آر کو مکمل اور حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں