بدھ، 23 جنوری، 2019

سرفراز احمد پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کا امکان

سرفراز احمد پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کا امکان


قومی ٹیم کے کپتان جنوبی افریقہ کیخلاف دوسری ایک روزہ میچ میں پروٹیز کے بلے باز پہلک وایو کو نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

رفراز احمد پر بین الاقوامی کرکٹکھیلنے پر پابندی لگنے کا امکان، قومی ٹیم کے کپتان جنوبی افریقہ کیخلاف دوسری ایک روزہ میچ میں پروٹیز کے بلے باز پہلک وایو کو نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی 
لگنے کا خدشہ ہے۔
ضرور پڑھیں: پاکستان , سندھ کے ساحلی علاقے گھوڑا باری سے تقریباً 57 ناٹیکل میل دور سمندری گرداب
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں نسل پرستانہ جملے بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ میچ کے دوران سرفراز احمد نے جنوبی افریقی بلے باز پہلک وایو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ: "ابے کالے تیری امی آج کہاں بیٹھی ہوئی ہیں"۔ آئی سی سی کے قوانین کے تحت ایسی جملے بازی نسل پرستانہ قرار دی جاتی ہے اور ایسا کرنے والے کرکٹر کو 
سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔
ضرور پڑھیں: پانچ ماہ میں کرپشن کا ایک اسکینڈل بھی سامنے نہیں آیا‘ مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالیں گے:عمران خان
آئی سی سی قوانین کے مطابق آن فیلڈ نسل پرستانہ جملے بازی میں ملوث کرکٹر پر 4 سے 8 بین الاقوامی میچز کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں سرفراز ناصرف جنوبی افریقہ سیریز کے باقی تمام میچز سے باہر ہو جائیں گے، بلکہ ورلڈکپ میں ان کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں