
بڑے آدمی کو بچانے پوری ٹیم آ جاتی ہے سارے ایسے کہتے ہیں جیسے ملک ریاض معصوم ہوں۔ رپورٹ کی مزید تفتیش کر کے نیب کو بھیج دیں گے پھر یہ لوگ جانیں اور نیب۔ چیف جسٹس کے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں سماعت
اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوز۔ 07 جنوری2019ء) میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہچیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کیسماعت جاری ہے۔دوران سماعت ملک ریاض کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنھوں نے ملک ریاض کے حق میں کچھ بولنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ملک ریاض کے خلاف بہت مواد ہمارے پاس آیا ہے۔
ہمیں مجبور نہ کریں ہم ملک ریاض کی گرفتاری کا حکم دیں۔بڑے آدمی کو بچانے پوری ٹیم آ جاتی ہے۔سارے ایسے کہتے ہیں جیسے ملک ریاض معصوم ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ کی مزید تفتیش کر کے نیب کو بھیج دیں گے پھر یہ لوگ جانیں اور نیب جانے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہتے ہیں ملک ریاض ایماندار آدمی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں جواب مانگا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں