بدھ، 28 نومبر، 2018

چوہدری نثار کا باوا آدم ہمیشہ سے ہی نرالا ہے ،انہیں یہ خیال 3ماہ بعد کیوں آیا؟“وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے توپوں کا رخ چوہدری نثار کی جانب کردیا



اسلام آبا د ( اردو خبریں آن لائن ) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا باوا آدم ہمیشہ سے ہی نرالاہے ،انہیں ووٹوں کی گنتی کا خیال 3ماہ بعد کیوں آیا؟۔چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری نثار گھر اور گھاٹ کے درمیان کسی راستے کی تلاش میں ہیں ،وہ عوام اور ن لیگ سے دھتکارے جانے کاملبہ پی ٹی آئی پر نہ ڈالیں ۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ چوہدری نثار کو تکبر اور ضد نے ہرایا ہے ، چوہدری نثار عمران خان کو کرکٹ نہ سکھائیں، اب وہ کرکٹ کے 12کھلاڑی بن چکے ہیں۔ غلام سرور نے کہا کہ چوہدری نثار کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی لیکن عوام نے عمران خان کو وزیراعظم بنا دیا ،موصوف اسے بتا رہے ہیں جس نے 2018کا عوامی کپ بھی جیت لیا ۔
واضح رہے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ میرے حلقوں میں دھاندلی ہوئی تھی اور الیکشن سے قبل عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی تھی لیکن انہیں تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کردیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لائے گئے ہیں ،اس سے آگے کچھ نہیں کہوں گا

منگل، 27 نومبر، 2018

کمرے کی باتیں کمرے میں ہی رہنی چاہئیں،چودھری نثار کمرے کی باتیں ٹی وی پر لے آئے ہیں تو یہ مناسب بات نہیں، شاہد خاقان عباسی کا سابق وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل




اسلام آباد( اردو خبریں آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 100دن ہوگئے ہیں 100دن اورلے لیں،ہوا کچھ نہیں اگر کچھ ہوا ہے توآپ بتادیں؟۔
انہوں نے چودھری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کمرے کی باتیں ٹی وی پر لے آئے ہیں تو یہ مناسب بات نہیں، کمرے کی باتیں کمرے میں ہی رہنی چاہئیں،بہت سی میٹنگز ہوتی ہیں بہت سی باتیں ہوتی ہیں، کوئی ایسی بات مجھے یاد نہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاستدان نے اتنی پیشیاں نہیں بھگتیں جتنی نواز شریف نے بھگتی ہیں،ان کا کہناتھا کہ سیاست دانوں کو خاموش نہیں ہوناچاہئے،سیاستدانوں کی خاموشی ملک کے لیے نقصان دہ ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب خاموش نہیں ہیں ، عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔

ملکی تاریخ کے پہلے خواجہ سرا لیلیٰ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری



علی لیلی نامی خواجہ سرا نے پیر کے روز آئی جی اسلام آبادپولیس محمد عامر ذوالفقارسے ملاقات کی اور اپنے طبقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پرآئی جی عامر ذوالفقار نے مسائل سنے اورماتحت افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ خواجہ سرا طبقے کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں۔



ترجمان پولیس کے مطابق علی لیلیٰ کوخیرسگالی طورپراسلام آبادٹریفک پولیس دفتر بھجوایا گیا، جہاں لائسنس کے حصول کے لیے تمام دستاویزی کارروائی اور ٹیسٹ کے بعد انہیں ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیاگیا۔

پیر، 26 نومبر، 2018

بہترین ٹیسٹ بولنگ؛ یاسر شاہ تیسرے پاکستانی بن گئے


 دبئی : کسی ایک اننگز میں کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں یاسر شاہ نے بھی جگہ بنالی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، جب کہ سرفراز نواز نے 1979 میلبرون ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 9 بیٹسمینوں کو 86 رنز کے بدلے میں شکار بنایا اور اب ایک اننگز میں بہترین بولرز کی فہرست میں یاسر شاہ نے بھی جگہ بنالی۔




یاسر شاہ نے دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 41 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسی طرح عمران خان نے بھی 1982 میں لاہور ٹیسٹ میں سری لنکا کی 8 وکٹیں 58 رنز کے عوض حاصل کیِں، سابق کپتان نے اسی سال بھارت کے خلاف بھی 60 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

خادم رضوی اور افضل قادری کے بارے میں خوف ناک انکشافات ، پاکستان ہل جائے گا



لاہور(  اردو خبریں)ممتاز عالم دین اور پیر خادم رضوی کے پرانے ساتھی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے تحریک لبیک سے مکمل لا تعلقی کے اعلان کے بعد نیا لائحہ عمل پر اپنے کارکنان کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔ انہوں نے کارکنان کو بتایا ہے کہ ہمیں غلط سمت کی جانب لگایا گیا ہے میرے سامنے ایسے خوف ناک انکشاف کیے گئے ہیں کہ ابھی تک میں ذہنی طور پر مفلوج ہوں ۔ انہوں نے کارکنان کو بتایا کہ یہ ایک جعلی تحریک تھی جس میں باقاعدہ خادم رضوی نے ایک جماعیت سے پیسے لیے اور نبی کریم کی حرمت کی آڑ میں آیات کا سودا کیا۔ 


""عامر لیاقت نیوز" کے مطابق اُنہوں نے بتایا کہ فیض آ باد دھرنے کے بعد بڑُی تعدادمیں رقم دی گئی ۔اُنہوں نے اپنےساتھیوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے وعدہ معاف گواہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے ‘‘

ہر چینی شہری قونصل خانے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے ایک یوآن عطیہ کرے گا: لی جین ژؤ


اسلام آباد ( اردو خبریں آن لائن )پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ژؤ نے اعلان کیا ہے کہ قونصل خانے میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے ہر چینی شہری ایک یوآن عطیہ کرے گا۔ایک یوآن کی قدر 19 روپے سے زائد کے برابر ہے اور اس مہم میں 27 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ژؤ نے کہا کہ چینی شہریوں کی جانب سے کراچی میں دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بعض چینیوں نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے پورے ماہ کی تنخواہ دے دی جبکہ ہر چینی شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے لیے ایک یوآن عطیہ کرے گا۔

فلیگ شپ ریفرنس،ایسے شواہدنہیں دیکھے حسن نوازپرلندن میں کاروباری بے ضابطگی کاالزام ہو،تفتیشی افسر


اسلام آباد( اردو خبریں آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس میں تفتیشی افسر محمد کامران نے عدالت کو بتایا کہ ایسے شواہدنہیں دیکھے حسن نوازپرلندن میں کاروباری بے ضابطگی کاالزام ہو۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کر رہے ہیں،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایسے شواہدنہیں دیکھے جس میں حسن نوازپرلندن میں کاروباری بے ضابطگی کاالزام ہو،محمد کامران بتایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کےلئے میں نے درخواست نہیں دی تھی،نیب ہیڈ کوارٹرزکوخط لکھا تھا جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کی جائے،تفتیشی افسرنے نیب ہیڈ کوارٹرزکولکھاگیاخط عدالت میں پیش کردیا،محمد کامران نے کہا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب نے 17اگست 2017 کوتصدیق شدہ جے آئی ٹی رپورٹ دی،تصدیق شدہ کاپی سے پہلے غیرتصدیق شدہ کاپی بھی حاصل کررکھی تھی،جج نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ حاصل کرنے سے متعلق اتنے سوالات کی کیا اہمیت ہے؟خواجہ صاحب آپ بھی مانتے ہیں یہ سامنے جے آئی ٹی رپورٹ ہی رکھی ہے

نیب کے شکنجے میں پھنسے سعد رفیق کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور (ٹیکسلا نیوز  آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت میں پانچ دسمبر تک توسیع کر دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس دوران نیب کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ گرفتاری کی گراونڈ کیا ہے ۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کی گراونڈ ابھی میرے پاس نہیں ہے ۔ اس موقع پر سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ تفتیش تبدیل کروانے کیلئے دخواست بھی دے رکھی ہے جس پر عدالت نے چیئرمین نیب کو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
خواجہ سعد رفیق نے ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پرالیکشن چوری کرنے کا بھی الزام لگایاگیا، الیکشن چوری کے الزام کا 5سال سامناکیا، حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کاسامناکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر اور میرے بھائی پر پرائیوٹ سوسائٹی کا لزام لگا رہے ہیں ، ایک مہینہ ہو گیا ہے اور ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا ۔

کیا حکومت اپنے پانچ سال پوری کر سکے گی ؟ اس سوال پر چوہدری نثار نے ایسا جواب دیدیا کہ جس کی کوئی امید بھی نہ کر سکتا تھ



لاہور ( اردو خبریں آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے لمبے عرصے تک منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں اینٹری ماردی ہے اور دبنگ اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ’مشورہ ‘ بھی دیدیا ہے ۔

 جیونیوز کے پروگرام میں صحافی منیب فاروق نے چوہدری نثار سے سوا ل کیا کہ کیا حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کر پائے گی ؟ جس پر سابق وزیر داخلہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں عمران خان کو کہوں گا کہ ان کو اس وقت بیٹنگ وکٹ ملی ہے اور وہ سپن لے رہی ہے اور نہ ہی پیس ، بالکل سیدھا کھیلنا ہے اور کھیلیں تو سہی ۔ “ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ ” جتنا اچھا ماحول عمران خان کو ملا ہے اتنا ہی اچھا ماحول شائد ق لیگ کو ملا ہے اور شائد اس سے بھی بہتر عمران خان کو وکٹ ملی ہے ، مگر سب سے پہلے اچھی ٹیم میدان میں اتاریں اور یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ آپ ڈنڈا لے کر حکومت کر لیں گے “۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں کہتاہوں کہ احتساب ضرور ہونا چاہیے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ بلاتفریق ہونا چاہیے ، یہ احتساب نہیں ہے کہ آپ نے اپوزیشن کو رگڑا دیں لیکن آپ نے کے ساتھ جو ہیں ان کو کوئی پوچھے ہی نہیں ، نیب کا قانون جس طرح اپوزیشن پر لاگو ہوتاہے اسی طرح آپ کے لوگوں پر بھی لاگوہو تا ہے ۔

”میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو ۔۔۔“مولانا فضل الرحمان نے ایسا بیان دے دیا کہ وزیراعظم عمران خان کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گ


سکھر(   اردو خبریں آن لائن )متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران کسی بھی طور پر قوم کے نمائندے نہیں، میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے ہی نہ دوں۔


ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔سکھر میں ایم ایم اے کے تحفظ ختم نبوت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتا ہے، ملک میں جمہوریت کا آج صرف نام رہ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو امریکا اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وزیراعظم کی وضاحتیں ناکافی اور ناقابل قبول وضاحتیں ہیں،وہ جس طرف ریاست کو لے جارہے ہیں وہ ریاست کا راستہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقتصادی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے، اس ملک کی اصل آزادی وہی ہے جب ہم اپنے فیصلے آزاد قوم کی طرح کرسکیں۔

ہفتہ، 24 نومبر، 2018

مفتی منیب الرحمن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،بڑی خبر آ گئی



کراچی: حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے بعد ملک کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر رویت ہلا ل کمیٹی کے چیئرمین ،ممتاز عالم دین اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کو بھی کراچی میں ان کے گھر پر نظر بند کر تے ہوئے ان کے گھر سے باہر نکلنے اور تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے،جماعت اسلامی پاکستان ،جمعیت علمائے اسلام (ف)جمعیت علمائے پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں نے مفتی منیب الرحمن کی گرفتاری و نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمن تمام مکاتب فکرکے لئے قابل احترام شخصیت ہیں ،ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انکو قید کرنا بدترین آمریت کی علامت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے حکومتی ہدایت پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ، ملک کےممتاز عالم دین اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کو کراچی میں ان کے گھر پر نظر بند کر تے ہوئے ان کے گھر سے باہر نکلنے اور ملاقاتوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری ان کی رہائش گاہ پر تعینات کر دی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ شب کراچی میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد کراچی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا تھا کہ وہ پہلے بھی تحریک لبیک کی حمایت کرتے تھے ، خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد اب وہ غیر مشروط طور پر نہ صرف ان کی حمایت کریں گے بلکہ تحریک لبیک کے دیگر ذمہ داران کے ساتھ کھڑے بھی ہوں گے، رات گئے ہونے والے اس خطاب کے بعد سیکیورٹی اداروں نے مفتی منیب الرحمن کو گھر میں نظر بند کرتے ہوئے ان کی تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے اور ان کی رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔

دوسری طرف جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے اسلام (ف)جمعیت علمائے پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں نے مفتی منیب الرحمن کو گھر میں نظر بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمن ایک معتدل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی عالم دین ہیں،انکی نظر بندی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن تمام مکاتب فکرکے لئے قابل احترام شخصیت ہیں اوران کا سیاست سیکوئی تعلق نہیں ،انکو قید کرنا بدترین آمریت کی علامت اورحکومتی بوکھلاہٹ ہے۔

قطری شہزادے تلور کے شکار کے لیے صحرائے تھل پہنچ گئے


شہزادہ محمد احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھکر پہنچے ہیں جب کہ مزید 2 شہزادوں کی آئندہ ہفتے آمد متوقع ہے۔قطری شہزادے ہر سال تلور کے شکار کے لیے صحرائے تھل کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ چند روز قیام کے بعد واپس روانہ ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر شاہد نواز کا کہنا ہے کہ قطری شہزادوں کو شکار کے لیے حکومت اجازت نامہ جاری کرتی ہے اور تلور کا شکار کرنے کی اجازت کے لیے قطری مہمان مقررہ فیس ایک لاکھ ڈالر ادا کرتے ہیں جب کہ شکار میں استعمال فالکن کی فیس بھی 100 ڈالر فی پرندہ الگ سے جمع کرائی گئی ہے۔
وائلڈ لائف افسر کے مطابق قطری شکاریوں کو 100 تلور کے شکار کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے اور انہیں مقررہ تعداد سے زائد تلور شکار کرنے کی اجازت نہیں۔

ملک بھر میں تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن ، خادم حسین رضوی سمیت سینکڑوں کارکنان گرفتار




ملک بھر میں تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،علامہ خادم حسین رضوی  کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹی ایل پی کی مرکزی و صوبائی قیادت اور کارکنان  کی گرفتاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں،دوسری طرف ایس پی اقبال ٹاؤن کو مانگا منڈی میں مدرسے پر چھاپے کے موقع پر تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے یرغمال بنائے جانے  کی اطلاعات موصول ہو  رہی ہیں۔واضح رہے کہ تحریک لبیک نے 25 نومبر کو اسلام آباد میں جلسے کااعلان کررکھا تھا جس کی کال علامہ خادم رضوی نے دی تھی،ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے بعد ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے خادم رضوی ،پیر افضل قادری اور تحریک لبیک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چند 
لوگوں کی غلطیوں کی سزا سواد اعظم کو نہ دی جائے ۔


نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جبکہ علامہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بعض مقامات پر پولیس کو تحریک لبیک کا کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے،زیادہ تر گرفتاریاں پنجاب اور بالخصوص راولپنڈی ڈویژن سے کی جا رہی ہیں،جن شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنان اور عہدے داروں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ان میں لاہور، قصور،شیخوپورہ،فیصل آباد ،ملتان ،گجرانوالہ،گجرات،اٹک،راولپنڈی سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ پشاور ،ڈی آئی خان ،کراچی اور حیدر آباد میں بھی تحریک لبیک کے کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں۔دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ مانگا مانڈی میں ایک مدرسے پر پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے کے دوران تحریک لبیک کے کارکنوں نے ایس پی اقبال  ٹاؤن کو یرغمال بنا لیا ہے ۔لاہور پولیس کے مطابق خادم رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خادم رضوی کے بیٹے نے بھی اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری طرف پولیس کی بھاری نفری مراڑیاں شریف گجرات میں پیر افضل قادری کی گرفتاری کے لئے پہنچ چکی ہے تاہم انہیں حراست میں لئے جاے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں ۔
دوسری طرف معروف عالم دین اور تحریک لبیک اسلام کے سربراہ علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے  سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگوں کی غلطیوں کی سزا سواد اعظم کو نہ دی جائے ،ہم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ تحفظ پاکستان کے لئے کام کیا ہے لہذا چند افراد کی غلطیوں کی وجہ سے پورے اہل سنت کو سزا نہ دی جائے اور ملک بھر میں تحریک لبیک اسلام  کے کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ  اگر موجودہ گرفتاریاں آسیہ بی بی کیس کے حوالے سے دیئے جانے والے حالیہ دھرنے سے ہیں تو  تحریک لبیک اسلام کا بڑا واضح موقف رہا ہے کہ توڑ پھوڑ ، گھیراؤ جلاؤ کرنے اور پاک فوج کے خلاف فتوی دینے والوں سے بھی ہمارا  کوئی تعلق نہیں اور اسی بنیاد پر ہم نے تحریک لبیک پاکستان سے علیحدگی اختیار کی تھی ،لیکن تحریک لبیک اسلام کے پر امن کارکنان کو اس طرح تنگ کریں گے تو پھر اچھا نہیں ہو گا ،اگر ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری رہیں تو پھر یہ انہیں بھی ترغیب ہو گی کہ وہ بھی گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کی طرف آئیں ۔انہوں نے اپنے کارکنوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی غلطیوں اور غلط پالیسیوں کا ہمیں کفارہ نہیں بننا چاہئے ،اس لئے کارکنان پر امن رہیں ۔
 دوسری طرف معروف صحافی طلعت حسین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ''تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف پنجاب میں کریک ڈاؤن کا آغاز، اعلیٰ قیادت اور درمیانی درجے کی قیادت کو حراست میں لیا جا رہا ہے، کچھ جگہوں پر مزاحمت کی خبریں۔'' 

اب کسی سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن نہیں ملے گی بلکہ۔۔۔ حکومت نے ایسا کام کرنے پر غور شروع کردیا کہ نیا ہنگامہ برپا ہوگی



قومی سطح پر  اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی کے تحت تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے سول سروس ریفارمز کے تحت سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی زیادہ سے زیادہ عمر 60سے کم کر کے 55سال کرنے اور مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں، کارپوریشنوں اور مالیاتی اداروں میں نجی شعبے کی طرز پر بغیر پنشن پرکشش تنخواہ اور الاﺅنسز پر نوکریاں دینے کی تجاویز ہیں۔
روزنامہ دنیا کے مطابق اس تجویز کے بارے میں آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے۔ اعلیٰ سطح پر تجویز کی منظوری سے وفاقی سیکرٹریوں کی بڑی تعداد ریٹائر ہوجائے گی۔ معاشی اور انتظامی اصلاحات کے ضمن میں یہ سب سے بڑی تجویز ہے جس پر عمل درآمد سے نہ صرف آئندہ 5سال بلکہ مستقبل میں بھی تنخواہوں، مراعات اور پنشن کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جاسکے گی۔ سول اور ملٹری پنشن کے سالانہ اخراجات گزشتہ سال333.35ارب روپے تھے بڑھ کر 346ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، ملٹری پنشن 253ارب روپے سے بڑھ کر 259.77ارب روپے اور سول پنشن 80.35ارب روپے سے بڑھ کر 82.221ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔ سول حکومت کے اخراجات کا حجم جو گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 402.076ارب روپے تھا 463ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ تجویز چاروں صوبوں میں بھی رائج کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔

جمعرات، 22 نومبر، 2018

سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو کاصوبے اور مرکز میں تبدیلی کیلئے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت سے رابطہ :حامد میر کا انکشاف


تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں سب سے بڑی رکاوٹ آصف زرداری اور نوازشریف ہیں، سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے اور وفاق میں تبدیلی کا عمل شروع کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی ایک اہم شخصیت سے رابطہ کیاہے لیکن ان کوصاف جواب دیدیا گیاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ وزیر اعظم اگر کہتے ہیں کے ایف آئی اے میرے نیچے ہے اور میرے پاس بڑی معلومات آرہی ہے لیکن ہر حکومت ہی ایف آئی اے کو استعمال کرتی ہے اور سیاسی مخالفین کے خلاف ایف آئی اے سے کارروائیاں کروائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو جب عدالت میں ثبوت پیش کرنے کا مرحلہ آتاہے تو ایف آئی اے اکثر کامیاب نہیں ہوتی اور جعلی اکاﺅنٹس کے معاملے میں بھی ایف آئی اے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن پارٹیاں اس حوالے سے متحدہ تھیں کہ عمران خان کو وزیر اعظم نہ بننے دیا جائے تو آصف زرداری نہیں مانے تھے ۔

منگل، 20 نومبر، 2018

لاہور کے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچوں کی پیدائش



لاہور  : شادی اور پھر اولاد کی پیدائش کا دن تمام والدین کے لیے یادگار ہوتا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ کسی کو ایک ساتھ جڑواں بچے اور بچیاں عطا فرمائے تو اہلخانہ  کی خوشی مزید بڑھ جاتی ہے ، ایسا ہی کچھ فوجی فاوٗنڈیشن ہسپتال میں ہوا جہاں صائقہ نامی خاتون کے ہاں چھ جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں لیکن افسوس کہ ایک بچہ دنیا میں آنے کے بعد انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے رہائشی کاشف کی اہلیہ امید سے تھیں جس پر انہیں فوجی فائونڈیشن ہسپتال لایاگیا جہاں ان کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں تاہم کچھ دیر بعد ایک بیٹا انتقال کرگیا۔  کاشف      نے بتایا کہ اس سے پہلے  ان کی ایک بیٹی ہے

کیپٹن صفدر کی دوسری شادی، مریم نواز کی سوتن اور جنید صفدر کا سوتیلا بھائی منظرعام پر ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی



لاہور : سوشل مٰیڈیا پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی دوسری شادی کے گزشتہ تین روز سے خوب چرچے ہورہے ہیں اور اب ان کی مبینہ بیوی اور صاحبزادے کی ویڈیو اور تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر کی دوسری شادی کا چرچہ 2 روز قبل اس وقت زبان زد عام ہوا جب پبلک نیوز کے پروگرام بیانیہ میں سینئر صحافی ذوالفقار راحت نے اشاروں کنایوں میں نام لیے بغیر اس شادی کے حوالے سے بہت کچھ بتادیا۔انہوں نے بتایاکہ ایک بہت بڑے پاکستان کے شاہی خاندان کے داماد کی دوسری شادی کی خبر ہے ، اس کیلئے پروگرام چھوٹا پڑسکتاہے کہ کیسے ایک سادہ خاتون کو پھنسایاگیا اور جب اس نے شناخت دینے اور اپنی نہیں تو ہونیوالے بچے کی عزت کا نقطہ اٹھا یا تو پاکستان کے اس سب سے بڑے سیاسی گھرانے کی عزت داو پر لگ گئی اور اس کے پیچھے پارٹیاں لگا دی گئیں جس پر وہ خاتون اپنی جان بچا کر ترکی بھاگ گئی، بچے کا نام اذان ہے ۔  ٹی وی پروگرام میں نہ تو کیپٹن (ر) صفدر کا نام لیا گیا اور نہ ہی ان کی مبینہ طور پر دوسری بیوی  کی شناخت ظاہر کی گئی جبکہ خاتون کی ایک ویڈیو بھی مدھم کرکے چلائی گئی ۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ طور پر دوسری بیوی اور صاحبزادے کی ویڈیو اور تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
                      ویڈیو دیکھئے                                
ٹی وی پروگرام میں جو ویڈیو مدھم کرکے چلائی گئی تھی وہ اب سوشل میڈیا پر درست انداز میں آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کیسے 
روتے ہوئے کسی کو پیغام دے رہی ہے اور اپنے حالات کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔
سوشل میڈٰیا پر اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ خاتون کا نام زرینہ صفدر ہے جس کی جان کو شدید خدشات لاحق ہیں اسی لیے وہ پاکستان چھوڑ کر ترکی بھاگ گئی تھی۔ یہ ویڈیو عید کے موقع پر ریکارڈ کی گئی تھی ۔ یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کیپٹن صفدر کے صاحبزادے کا نام اذان صفدر ہے جو لگ بھگ ڈیڑھ سال کا ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے مریم نواز کے بطن سے تین بچے پیدا ہوئے جن میں جنید صفدر، ماہ نور صفدر اور شادی شدہ مہرالنساءصفدر شامل ہیں۔