:کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح سویرے ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث موسم کی صورتحال سے آگاہ نہیں کرسکتے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی حالیہ صورتحال دینے والا سسٹم بند بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے بند ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :اس وڈیو میں جوشخص خاموش بیٹھاہے عثمان بزداراس شخص کامسئلہ ہے ،جہانگیرترین اورپرویز الٰہی کی ویڈیولیک ہونے پرحامدمیرنے تہلکہ خیزانکشاف کرڈالا
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں ان کے دفتر میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے لہذا موسم کی موجودہ اور آئندہ کی صورتحال نہیں بتائی جاسکتی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہمارا آٹو میٹک ویدر اسٹیشن درجہ حرارت، ہواؤں کی رفتار اور دیگر صورتحال بتاتا ہے تاہم یہ آٹو میٹک ویدر اسٹیشن لائٹ جانے کے باعث جنریٹر پر نہیں چل پا رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں