پیر، 26 نومبر، 2018

کیا حکومت اپنے پانچ سال پوری کر سکے گی ؟ اس سوال پر چوہدری نثار نے ایسا جواب دیدیا کہ جس کی کوئی امید بھی نہ کر سکتا تھ



لاہور ( اردو خبریں آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے لمبے عرصے تک منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں اینٹری ماردی ہے اور دبنگ اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ’مشورہ ‘ بھی دیدیا ہے ۔

 جیونیوز کے پروگرام میں صحافی منیب فاروق نے چوہدری نثار سے سوا ل کیا کہ کیا حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کر پائے گی ؟ جس پر سابق وزیر داخلہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں عمران خان کو کہوں گا کہ ان کو اس وقت بیٹنگ وکٹ ملی ہے اور وہ سپن لے رہی ہے اور نہ ہی پیس ، بالکل سیدھا کھیلنا ہے اور کھیلیں تو سہی ۔ “ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ ” جتنا اچھا ماحول عمران خان کو ملا ہے اتنا ہی اچھا ماحول شائد ق لیگ کو ملا ہے اور شائد اس سے بھی بہتر عمران خان کو وکٹ ملی ہے ، مگر سب سے پہلے اچھی ٹیم میدان میں اتاریں اور یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ آپ ڈنڈا لے کر حکومت کر لیں گے “۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں کہتاہوں کہ احتساب ضرور ہونا چاہیے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ بلاتفریق ہونا چاہیے ، یہ احتساب نہیں ہے کہ آپ نے اپوزیشن کو رگڑا دیں لیکن آپ نے کے ساتھ جو ہیں ان کو کوئی پوچھے ہی نہیں ، نیب کا قانون جس طرح اپوزیشن پر لاگو ہوتاہے اسی طرح آپ کے لوگوں پر بھی لاگوہو تا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں