منگل، 27 نومبر، 2018

کمرے کی باتیں کمرے میں ہی رہنی چاہئیں،چودھری نثار کمرے کی باتیں ٹی وی پر لے آئے ہیں تو یہ مناسب بات نہیں، شاہد خاقان عباسی کا سابق وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل




اسلام آباد( اردو خبریں آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 100دن ہوگئے ہیں 100دن اورلے لیں،ہوا کچھ نہیں اگر کچھ ہوا ہے توآپ بتادیں؟۔
انہوں نے چودھری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کمرے کی باتیں ٹی وی پر لے آئے ہیں تو یہ مناسب بات نہیں، کمرے کی باتیں کمرے میں ہی رہنی چاہئیں،بہت سی میٹنگز ہوتی ہیں بہت سی باتیں ہوتی ہیں، کوئی ایسی بات مجھے یاد نہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاستدان نے اتنی پیشیاں نہیں بھگتیں جتنی نواز شریف نے بھگتی ہیں،ان کا کہناتھا کہ سیاست دانوں کو خاموش نہیں ہوناچاہئے،سیاستدانوں کی خاموشی ملک کے لیے نقصان دہ ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب خاموش نہیں ہیں ، عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں