اسلام آبا د ( اردو خبریں آن لائن ) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا باوا آدم ہمیشہ سے ہی نرالاہے ،انہیں ووٹوں کی گنتی کا خیال 3ماہ بعد کیوں آیا؟۔چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری نثار گھر اور گھاٹ کے درمیان کسی راستے کی تلاش میں ہیں ،وہ عوام اور ن لیگ سے دھتکارے جانے کاملبہ پی ٹی آئی پر نہ ڈالیں ۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ چوہدری نثار کو تکبر اور ضد نے ہرایا ہے ، چوہدری نثار عمران خان کو کرکٹ نہ سکھائیں، اب وہ کرکٹ کے 12کھلاڑی بن چکے ہیں۔ غلام سرور نے کہا کہ چوہدری نثار کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی لیکن عوام نے عمران خان کو وزیراعظم بنا دیا ،موصوف اسے بتا رہے ہیں جس نے 2018کا عوامی کپ بھی جیت لیا ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :ملکی تاریخ کے پہلے خواجہ سرا لیلیٰ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
واضح رہے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ میرے حلقوں میں دھاندلی ہوئی تھی اور الیکشن سے قبل عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی تھی لیکن انہیں تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کردیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لائے گئے ہیں ،اس سے آگے کچھ نہیں کہوں گا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں