منگل، 20 نومبر، 2018

باقاعدہ اعلان چند ہی روز میں پریس کانفرنس میں اعلان کروں گا،وجوہات بھی بتاوں گا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی


باقاعدہ اعلان چند ہی روز میں پریس کانفرنس میں اعلان کروں گا،وجوہات بھی بتاوں گا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ صورتحال سے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، باقاعدہ اعلان آئندہ آنے والے دنوں میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔تفصیلات کے مطابقبلوچستان کی حالیہ اسمبلی بھی مکمل استحکام حاصل نہیں کر سکی۔یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں رسہ کشی بھی جاری رہتی ہے۔


کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان حکومت میں بھی تناو سامنے آیا تھا تاہم معاملات طے پا گئے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عہدہ چھوڑنے کی بنیادی وجہ حکمران جماعت میں پھوٹ پڑنا ہے جس سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو مایوس ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں